وزیراعظم کا دفتر
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا پیغام
‘‘اسٹارٹ اپس اور کھیلوں کا سنگم بیحد اہم ہے۔ بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اس خوبصورت شہر کی توانائی میں اضافہ کریں گے’’
‘‘وبائی مرض کے چیلنجوں کے درمیان کھیلوں کی تنظیم نئے بھارت کے عزم اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ نوجوانوں کا یہ جذبہ بھارت کو ہر میدان میں نئی رفتار کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے’’
‘‘جامع نقطہ نظر اور 100 فیصد لگن کھیلوں اور زندگی میں کامیابی کے لئے اہم ہیں’’
‘‘جیت کو اچھی طرح منانا اور ہار سے سیکھنا ایک اہم فن ہے جو ہم کھیلوں کے میدان میں سیکھتے ہیں’’
‘‘بہت سے اقدامات کھیلوں کو پرانے طرز فکر کی زنجیروں سے آزاد کر رہے ہیں’’
‘‘کھیلوں میں پہچان ملک کی پہچان میں اضافہ کرتی ہے’’
Posted On:
24 APR 2022 7:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے افتتاح کے موقع پر اپنا پیغام ساجھا کیا۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا افتتاح نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج بنگلور میں کیا۔ اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے ریاستی وزیر جناب نسیت پرمانک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلورو ملک کے نوجوانوں کے جوش و خروش کی علامت ہے اور پیشہ ور افراد کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ یہاں اسٹارٹ اپس اور کھیلوں کا سنگم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘بنگلور میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا انعقاد اس خوبصورت شہر کی توانائی میں اضافہ کرے گا۔’’ وزیر اعظم نے وبائی مرض کے چیلنجوں کے درمیان گیمز کی تنظیم کے طور پر منتظمین کے عزم کو سلام پیش کیا جو ان کے عزم اور جذبے کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا یہ جذبہ ہندوستان کو ہر میدان میں نئی رفتار کے ساتھ چلا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کامیابی کے پہلے منتر کے طور پر ٹیم اسپرٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘یہ ٹیم اسپرٹ ہمیں کھیلوں سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ اس کا براہ راست تجربہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں کریں گے۔ یہ ٹیم اسپرٹ ہمیں زندگی کو دیکھنے کا ایک نیا انداز بھی فراہم کرتا ہے۔” اسی طرح کھیلوں میں کامیابی کے لئے کلیدی نقطہ نظر اور 100 فیصد لگن اہم ضرورت ہیں۔ کھیلوں کے میدان سے حاصل ہونے والی طاقت اور سیکھنا بھی انسان کو زندگی میں آگے لے جاتا ہے۔ جناب مودی نے زور دیکر کہا کہ ‘‘کھیل حقیقی معنوں میں زندگی کا حقیقی معاون نظام ہے۔’’ وزیر اعظم نے کھیلوں اور زندگی کے درمیان مختلف پہلوؤں جیسے جذبہ، چیلنجز، شکست سے سیکھنے، سالمیت اور اس لمحے میں جینے کی صلاحیت کے حوالے سے بھی مماثلت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘جیت کو اچھی طرح سے منانا اور ہار سے سیکھنا ایک اہم فن ہے جو ہم کھیلوں کے میدان میں سیکھتے ہیں۔’’
وزیر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ نئے ہندوستان کے نوجوان ہیں اور وہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے علمبردار بھی ہیں۔ نوجوانوں کی سوچ اور نقطہ نظر آج ملک کی پالیسیوں کو تشکیل دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کے نوجوانوں نے فٹنس کو ملک کی ترقی کا منتر بنا لیا ہے۔ بہت سے اقدامات کھیلوں کو پرانے طرز فکر کی زنجیروں سے آزاد کر رہے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی میں کھیلوں پر زور، کھیلوں کے لیے جدید انفراسٹرکچر، شفاف انتخاب کا عمل یا کھیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال جیسے اقدامات تیزی سے نئے ہندوستان کی شناخت، اس کے نوجوانوں کی امیدیں اور خواہشات اور نئے ہندوستان کے فیصلوں کی بنیاد بن رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘اب ملک میں نئے اسپورٹس سائنس سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ کھیلوں کی بہترین یونیورسٹیاں قائم ہو رہی ہیں۔ یہ آپ کی سہولت کے لیے اور آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہے۔’’
وزیر اعظم نے کھیلوں کی طاقت اور ملک کی طاقت کے درمیان تعلق کا اعادہ کیا کیونکہ کھیلوں میں پہچان ملک کی پہچان میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے دستے کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا اور کھلاڑیوں کے چہروں پر ملک کے لیے کچھ کرنے کی چمک اور اطمینان کو یاد کیا۔ وزیراعظم نے گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ملک کے لیے کھیلنے کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 4628)
(Release ID: 1819679)
Visitor Counter : 143
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam