وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرٹیڈروس  غیبریسز سے ملاقات کی

Posted On: 19 APR 2022 9:45PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے صحت کی عالمی (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹرٹیڈروس غیبریسز سے آج جام نگرمیں ملاقات کی ۔ اس سے پہلے دونوں ممتاز شخصیات نے روایتی طریقہ علاج سے متعلق  صحت کی عالمی تنظیم  کے عالمی مرکز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پرملاقات کی تھی ۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا:

‘‘ڈاکٹرٹیڈروس سے ملاقات کرکے اورصحت کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال  کرکے ہمیشہ مسرت ہوتی ہے ۔ وہ اپنی زندگی پربھارت کے اساتذہ کے اثرات کو ہمیشہ دل سے لگائے رکھتے ہیں  اورآج انھوں نے گجراتی زبان میں اپنی مہارت کے لئے بھی کافی تعریفیں بٹوریں ۔ @ WHO ’’

*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-4457



(Release ID: 1818245) Visitor Counter : 115