وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندر مودی نے اڑیہ کے ممتاز موسیقار اور گلوکار پرفلا کار کے انتقال  پرتعزیت کااظہار کیا

Posted On: 18 APR 2022 9:19AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اڑیہ کے ممتاز موسیقار اور گلوکار پرفل کار کے انتقال پر گہری تعزیت کااظہار کیا ہے ۔

جناب مودی نے کہاکہ پرفلا کار جی اڑیہ ثقافت اور موسیقی کے تئیں اپنی  گراں قدر خدمات کے لئے یاد رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ:

 ’’جناب پرفلا کار کے  انتقال کی خبرسن کر انہیں افسوس ہوا ہے، انہوں نے اڑیہ ثقافت اور موسیقی میں جو تعاون دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ وہ ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے اور ان کی تخلیق ان کے کاموں میں دکھائی دیتی ہے۔ میں ان کے کنبے اور مداحوں  کے تئیں تعزیت کااظہار کرتا ہوں، اوم شانتی‘‘۔

 

*************

ش ح- ح  ا– ف ر

U. No.4373


(Release ID: 1817651)