وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم رام نومی کے موقع پر جوناگڑھ کے گٹھیلا میں واقع اومیا ماتا مندر کے 14ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے
Posted On:
09 APR 2022 4:16PM by PIB Delhi
رام نومی کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 اپریل، 2022 کو دن میں 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے جوناگڑھ کے گٹھیلا میں واقع اومیا ماتا مندر کے 14ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
اس مندر کا افتتاح بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہی ذریعے سال 2008 میں کیا گیا تھا، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ سال 2008 میں وزیر اعظم کے ذریعے دیے گئے مشوروں کی بنیاد پر مندر کے ٹرسٹ نے اپنے دائرہ کار کو بڑھا کر اس میں متعدد سماجی و صحت سے متعلق سرگرمیوں کو شامل کیا ہے جیسے کہ موتیا بین کا مفت آپریشن اور مالی اعتبار سے کمزور مریضوں کو مفت آیورویدک دوائیں وغیرہ۔
اومیا ماں کو کڈاوا پاٹیدار قبیلہ کی دیوی یا کل دیوی تصور کیا جاتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4076
(Release ID: 1815242)
Visitor Counter : 143
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam