وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے عقیدت مندوں سے گجرات کے امباجی تیرتھ دھام میں ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو میں شرکت کی اپیل کی
Posted On:
08 APR 2022 1:59PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عقیدت مندوں سے گجرات کے امباجی تیرتھ دھام میں ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 51 شکتی پیٹھوں کا پریکرما فیسٹیول آج شام 7 بجے سے شروع ہو رہا ہے۔ ہمارے پُرانوں(قدیم مقدس کتابیں) کو ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو میں دکھایا جائے گا۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
''امباجی تیرتھ دھام، گجرات میں عقیدت مندوں کے لیے ایک بہت ہی مبارک موقع آیا ہے۔ آج شام 7 بجے سے، یہاں 51 شکتی پیٹھوں کا پریکرما میلہ شروع ہو رہا ہے، جس میں ہمارے پُرانوں کی دلکش پیشکش سے منسلک لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی شامل ہے۔ آپ سب سے میری اپیل ہے کہ اس عظیم الشان انوشٹھان(مذہبی رسم) کا حصہ ضرور بنیں۔"
****************
(ش ح ۔س ک)
U NO: 4033
(Release ID: 1814782)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam