وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اینی میشن، بصری ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اےوی جی سی) پروموشن ٹاسک فورس تشکیل دی
اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری کی سربراہی میں ٹاسک فورس، 90 دنوں کے اندر اپنا پہلا عملی منصوبہ پیش کرے گا
ٹاسک فورس میں صنعت، ماہرین تعلیم اور ریاستی حکومتوں کی نمائندگی ہوتی ہے
Posted On:
08 APR 2022 10:46AM by PIB Delhi
- اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان، وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں کیا گیا۔
- اے وی جی سی صنعت کے شراکت دار بطور اسٹیک ہولڈرز
- ہندوستان کنٹینٹ کی تخلیق میں سب سے آگے ہے
- اے وی جی سی شعبہ کی ترقی کی پالیسیوں کی رہنمائی کے لیے
- ہندوستان اے وی جی سی صنعت کی عالمی پوزیشن کوآگے بڑھانا
ہندوستان میں اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک (اے وی جی چی) سیکٹر میں‘‘کریٹ ان انڈیا’’ اور ‘‘برانڈ انڈیا’’ کا مشعل بردار بننے کی صلاحیت ہے۔ ہندوستان میں سال 2025 تک 5فیصد (40 بلین امریکی ڈالر) عالمی مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کی صلاحیت ہے، جس میں تقریباً 30-25 فیصد سالانہ اضافہ ہوگا اور سالانہ 1,60,000 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
2. اے وی جی سی سیکٹر کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے، مرکزی بجٹ 23- 2022 میں اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامکس (اے وی جی سی) پروموشن ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ اپنی منڈیوں او ر عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لئے گھریلو صلاحیت کی تعمیر و ترقی کیلئے سفارشات کی جاسکیں۔
3. مرکزی بجٹ 23- 2022 میں کیے گئے اعلان کے مطابق، اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ماتحتی میں ملک میں اے وی جی سی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ایک اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامکس (اے وی جی سی) پروموشن ٹاسک فورس کی تشکیل دی گئی ہے۔
4. اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس کی سربراہی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری کریں گے اور دیگر وزارتوں کے سیکریٹری بھی ہوں گے۔
- ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت؛
- محکمہ اعلیٰ تعلیم،وزارت تعلیم؛
- الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور
- صنعت کے فروغ اور داخلی تجارت کامحکمہ۔
اس میں صنعتی شراکت داروں کی وسیع پیمانے پر شرکت ہوگی۔ وہ شراکت دار اس طرح ہیں :
- جناب برین گھوش، کنٹری ہیڈ، ٹیکنیکلر انڈیا؛
- آشیش کلکرنی، بانی، پنریگ آرٹ ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ؛
- جیش کرشنا مورتی، بانی اور سی ای او اینبرین؛
- کیتن یادو، سی او او اور وی ایف ایکس پروڈیوسر، ریڈچلیز وی ایف ایکس؛
- چیتنیا چنچلیکر، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، وِسلنگ ووڈس انٹرنیشنل؛
- کشور کیچلی، سینئر نائب سربراہ اور کنٹری ہیڈ، زینگا انڈیا؛
- نیرج رائے، ہنگامہ ڈیجیٹل میڈیا انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او۔
5. اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس میں کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ کی ریاستی حکومتوں میں تعلیمی اداروں کے سربراہان جیسے آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ اور صنعتی اداروں – ایم ای ایس سی ، ایف آئی سی سی آئی اور سی آئی آئی کے نمائندے شامل ہیں ۔
6. حکومت ہند، ریاستی حکومتوں اور صنعت کے اہم رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ ایک اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس کی تشکیل، اس شعبے کی ترقی کی پالیسیوں کی رہنمائی کے لیے ادارہ جاتی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے، معیار قائم کرنے کی خاطر اس شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ ہندوستان میں اے وی جی سی کی تعلیم کے لیے، صنعت اور بین الاقوامی اے وی جی سی اداروں کے ساتھ سرگرمی سے تعاون، اور ہندوستانی اے وی جی سی صنعت کی عالمی پوزیشننگ کو بہتر بنائیں۔
ٹاسک فورس کے حوالہ کے لحاظ سے درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
(i) قومی اے وی جی سی پالیسی کی تشکیل،
(ii) اے وی جی سی سے متعلقہ شعبوں میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور ڈاکٹریٹ کورسز کے لیے قومی نصاب کے فریم ورک کی سفارش ۔
(iii) تعلیمی اداروں، پیشہ ورانہ تربیتی مراکز اور صنعت کے ساتھ مل کر ہنر مندی کے اقدامات کو آسان بنانا،
(iv) روزگار کے مواقع کو بڑھانا،
(v) ہندوستانی اے وی جی سی صنعت کی عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے فروغ اور مارکیٹ کی ترقی کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنا،
(vi) برآمدات کو بڑھانا اور اے وی جی سی سیکٹر میں ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے مراعات کی سفارش کرنا۔
7. اے وی جی سی پروموشن ٹاسک فورس، اپنا پہلا عملی منصوبہ 90 دنوں کے اندر پیش کرے گا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ع ح۔ ر ب (
U. No. : 4020
(Release ID: 1814735)
Visitor Counter : 213
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam