وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بھارت کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور پبلک آرڈر سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر


22 یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے اطلاعاتی ٹکنالوجی ضوابط 2021 کے تحت پہلی بار 18 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلوں کو  بلاک کیا گیا پاکستان کے 4 یوٹیوب نیوز چینل بلاک

ناظرین کو گمراہ کرنے کے لیے ٹی وی نیوز چینلوں کے لوگو اور جھوٹے تھمب نیل استعمال کیے گئے تھے

3 ٹوئٹر اکاؤنٹس، 1 فیس بک اکاؤنٹ اور 1 نیوز ویب سائٹ بھی بلاک

Posted On: 05 APR 2022 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 اپریل 2022:

وزارت اطلاعات و نشریات نے 4 اپریل 2022 کو اطلاعاتی ٹکنالوجی ضوابط 2021 کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 22 یوٹیوب نیوز چینل، تین ٹویٹر اکاؤنٹس، ایک فیس بک اکاؤنٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بلاک کیے گئے یوٹیوب چینلز کی مجموعی ویوئرشپ 260 کروڑ سے زائد تھی اور انہیں جعلی خبریں پھیلانے اور قومی سلامتی، بھارت کے خارجہ تعلقات اور عوامی نظم و ضبط کے نقطہ نظر سے حساس موضوعات پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے لیےا ستعمال کیا جاتا تھا۔

بھارتی یوٹیوب نیوز چینلوں پر کارروائی

گزشتہ سال فروری میں آئی ٹی رولز 2021 کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی یوٹیوب پر مبنی نیوز پبلشرز پر کارروائی کی گئی ہے۔ حالیہ بلاکنگ آرڈر کے ذریعے اٹھارہ بھارتی اور چار پاکستان میں قائم یوٹیوب نیوز چینلوں کو  بلاک کردیا گیا ہے۔

مواد کا تجزیہ

متعدد یوٹیوب چینلوں کو مختلف موضوعات جیسے بھارتی مسلح افواج، جموں و کشمیر وغیرہ پر جعلی خبریں پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ بلاک کیے جانے کے حکم پر دیئے گئے مواد میں پاکستان سے مربوط طریقے سے چلائے جانے والے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پوسٹ کیے گئے کچھ بھارت مخالف مواد بھی شامل تھے۔

یہ پایا گیا کہ یوکرین میں جاری صورتحال سے متعلق ان بھارتی یوٹیوب پر مبنی چینلوں کی جانب سے شائع کردہ جھوٹے مواد کی بڑی مقدار اور اس کا مقصد دوسرے ممالک کے ساتھ بھارت کے خارجہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

طریقہ کار

بلاک کیے گئے بھارتی یوٹیوب چینلوں بعض ٹی وی نیوز چینلوں کے ٹیمپلیٹ اور لوگو استعمال کر رہے تھے جن میں ان کے نیوز اینکروں کی تصاویر بھی شامل تھیں تاکہ ناظرین کو یہ باور کراکے گمراہ کیا جا سکے کہ یہ خبر مستند ہے۔ جھوٹے تھمب نیل استعمال کیے گئے؛ اور سوشل میڈیا پر مواد کو وائرل کرنے کے لیے ویڈیو کے عنوان اور تھمب نیل کو اکثر تبدیل کردیا جاتا تھا۔ بعض معاملوں میں یہ بھی دیکھا گیا کہ منظم طور پر بھارت مخالف جعلی خبریں پاکستان سے شروع ہو رہی ہیں۔

اس کارروائی کے ساتھ ہی دسمبر 2021 سے وزارت نے قومی سلامتی، خودمختاری اور بھارت کی سالمیت، امن عامہ وغیرہ سے متعلق بنیادوں پر یوٹیوب پر مبنی 78 نیوز چینلوں اور کئی دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

حکومت ہند ایک مستند، قابل اعتماد اور محفوظ آن لائن نیوز میڈیا ماحول کو یقینی بنانے اور بھارت کی خودمختاری اور سالمیت، قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور عوامی نظم و ضبط کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1SC3T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/28BTH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3SSBE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4QOLC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/51V9I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6W254.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/7JWA6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8FX2S.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9YA53.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10M4A5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/116BSD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/12MGFQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/13Z708.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/14ACJ5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/15LJ8B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/16BJ3T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/177HP8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/186HCT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/197TW5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20G3J1.jpg

سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ بلاک کی تفصیلات

یوٹیوب چینل

نمبر شمار

یوٹیوب چینل کا نام

ذرائع ابلاغ شماریات

بھارتی یوٹیوب چینل

1.

اے آر پی نیوز

صارفین:

جملہ مشاہدات: 4,40,68,652

2.

اے او پی نیوز

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 74,04,673

3.

ایل ڈی سی نیوز

سبسکرائبرز: 4,72,000

جملہ مشاہدات:6,46,96,730

4.

سرکاری بابو

سبسکرائبرز: 2,44,000

جملہ مشاہدات: 4,40,14,435

5.

ایس ایس زون ہندی

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات:5,28,17,274

6.

سمارٹ نیوز

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 13,07,34,161

7.

نیوز 23ہندی

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 18,72,35,234

8.

آن لائن نیوز

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 4,16,00,442

9.

ڈی پی نیوز

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 11,99,224

10.

پی کے بی نیوز

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 2,97,71,721

11.

کسان تک

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 36,54,327

12.

بورانہ نیوز

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 2,46,53,931

13.

سرکاری نیوز اپڈیٹ

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 2,05,05,161

14.

بھارت موسم

سبسکرائبرز: 2,95,000

جملہ مشاہدات: 7,04,14,480

15.

آر جے زون 6

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 12,44,07,625

16.

امتحانی رپورٹ

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 3,43,72,553

17.

دیگی گروکول

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 10,95,22,595

18.

دن بھر کی خبریں

سبسکرائبرز: این اے

جملہ مشاہدات: 23,69,305

پاکستان کے یوٹیوب چینل

19.

دنیا مرے آگے

سبسکرائبرز: 4,28,000

جملہ مشاہدات: 11,29,96,047

20.

غلام نبی مدنی

جملہ مشاہدات: 37,90,109

21.

حقیقت ٹی وی

سبسکرائبرز: 40,90,000

جملہ مشاہدات: 1,46,84,10,797

22.

حقیقت ٹی وی 2.0

سبسکرائبرز: 3,03,000

جملہ مشاہدات: 37,542,059

       

 

ویب سائٹ

نمبر شمار

ویب سائٹ

1

دنیا میرے آگے

 

ٹوئٹر اکاؤنٹس (تمام پاکستان کے)

نمبر شمار

ٹوئٹر اکاؤنٹ

فالوورز کی تعداد

1

غلام نبی مدنی

5,553

2

دنیا مرے آگے

4,063

3

حقیقت ٹی وی

323,800

 

فیس بک اکاؤنٹ

نمبر شمار

فیس بک اکاؤنٹ

فالوورز کی تعداد

1

دنیا مرے آگے

2,416

 

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3843

 


(Release ID: 1813861) Visitor Counter : 347