وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے قومی یومِ بحر کے موقع پر ہندوستان کی عظیم الشان بحری تاریخ  کا تذکرہ کیا

Posted On: 05 APR 2022 10:07AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قومی یومِ بحر کے موقع پر ہندوستان کی عظیم الشان بحری تاریخ کاتذکرہ کیا ہے۔ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں بحری شعبے کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران ہندوستان کی حکومت نے بندرگاہ کے ذریعہ ہونے والی ترقی پر توجہ دی ہے۔جو اقتصادی ترقی اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے لازمی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سمندری ماحولیاتی نظام اور تنوع  کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت مناسب دیکھ بھال کررہی ہے۔

سلسلہ وار ٹوئیٹس میں، وزیراعظم نے کہا :

‘‘آج قومی یومِ بحر کے موقع پر ہم اپنی عظیم الشان بحری تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں بحری شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران ہمارے بحری شعبے نے نئی بلندیوں کو سر کیا ہے اور تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا تعاون پیش کیا ہے۔’’

‘‘گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بھارتی حکومت نے بندرگاہ کے ذریعے ہونے والی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے،جس میں بندرگاہ کی صلاحیتوں کو توسیع دینا اور موجودہ نظام کو زیادہ کارگر بنانا شامل ہے۔ آبی گزرگاہوں کو استعمال کیا جارہا ہے تاکہ نئی مارکیٹوں تک ہندوستانی مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔’’

‘‘اس وقت جب کہ ہم اقتصادی ترقی اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے بحری شعبے سے استفادہ کررہے ہیں، ہم سمندری ماحولیاتی نظام اور تنوع کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات بھی کررہے ہیں،جس پر ہندوستان کو فخر ہے اور جس کو ہم نے محفوظ رکھا ہے۔’’

 

****************

 

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3809



(Release ID: 1813526) Visitor Counter : 135