وزارت اطلاعات ونشریات
جناب انوراگ ٹھاکر کے ذریعے براڈ کاسٹرز کے لیے براڈ کاسٹ سیوا پورٹل کا آغاز
یہ پورٹل ایکو سسٹم میں شفافیت، جوابدہی اور احساس ذمہ داری پیدا کرے گا: شری انوراگ ٹھاکر
جلد ہی اسے حکومت کے فلیگ شپ 'نیشنل سنگل ونڈو سسٹم' سے منسلک کیا جائے گا: جناب انوراگ ٹھاکر
پورٹل 900 سے زائد سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں، 70 سے زائد ٹیلی پورٹ آپریٹروں، 1750 سے زائد ملٹی سروس آپریٹروں، 350 سے زائد کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن (سی آر ایس)، 380 سے زائد نجی ایف ایم چینلوں اور دیگر کو ہمہ گیر حل فراہم کرے گا
پورٹل براڈکاسٹنگ کے شعبے میں کاروبار میں آسانی کی سمت میں ایک بڑی چھلانگ ہے
پورٹل میں 'اینڈ ٹو اینڈ' سہولت کے ذریعے ماؤس کے ایک کلک پر سب کے لیے براڈ کاسٹنگ سیکٹر
Posted On:
04 APR 2022 3:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 اپریل 2022:
اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں براڈ کاسٹ سیوا پورٹل کا افتتاح کیا جس میں نشریات کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ براڈ کاسٹ سیوا پورٹل مختلف قسم کے لائسنسوں، اجازتوں، رجسٹریشن وغیرہ کے لیے براڈ کاسٹروں کی درخواستوں کو تیزی سے فائل کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کا ایک آن لائن پورٹل حل ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت نظام میں شفافیت لانے اور اسے مزید ذمہ دار اور جواب دہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائی ہے۔ براڈ کاسٹ سیوا پورٹل درخواستوں کے پر کارروائی کے وقت کو کم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ درخواست دہندگان کو پیش رفت ٹریک کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ یہ پورٹل انسانی انٹرفیس کو کم کرے گا جس کی پہلے ضرورت پڑتی تھی اور اس طرح وزارت کی صلاحیت سازی میں اضافہ ہوگا اور یہ کاروبار کرنے میں آسانی کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔
جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ ہمہ گیر ڈیجیٹل حل سے اسٹیک ہولڈروں کو اجازت لینے، رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے، درخواستوں کا سراغ لگانے، فیسوں کا حساب لگانے اور ادائیگیوں پر عمل درآمد کرنے میں آسانی ہوگی۔ یہ پورٹل تمام اسٹیک ہولڈروں کو نجی سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں، ٹیلی پورٹ آپریٹروں، ایم ایس اوز، کمیونٹی اور نجی ریڈیو چینلوں وغیرہ کو ڈیجیٹل انڈیا کی وسیع تر کوششوں کے تحت اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ "یہ پورٹل عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے 'کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی' کے منتر کو پورا کرنے میں ایک بہت بڑی چھلانگ ہے کیونکہ یہ سادہ اور صارف دوست ویب پورٹل براڈ کاسٹر کو صرف ایک ماؤس کے کلک کے ساتھ حل فراہم کرتا ہے۔ اس سے کاروباری ماحول کو فروغ ملے گا اور 900 سے زائد سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں، 70 ٹیلی پورٹ آپریٹروں، 1700 ملٹی سروس آپریٹروں، 350 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں (سی آر ایس)، 380 پرائیویٹ ایف ایم چینلوں اور دیگر کو براہ راست فائدہ پہنچا کر پورے نشریاتی شعبے کو بااختیار بنایا جائے گا۔"
وزیر موصوف نے سامعین کو آگاہ کیا کہ پورٹل کے ٹیسٹ رن کو اختتامی صارفین کے ذریعے مثبت رائے ملی ہے۔ جلد ہی پورٹل کو نیشنل سنگل ونڈو سسٹم سے مربوط کردیا جائے گا۔ اگر صنعت ضرورت محسوس کرے تو وزارت مزید بہتری کے لیے کھلی ہے۔
آئی بی کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا کہ نئے پورٹل میں پچھلے ورژن کے مقابلے میں کئی طرح سے بہتری آئی ہے اور اس میں ایک ماہ کی آزمائشی مدت کے دوران اسٹیک ہولڈروں کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔
یہ پورٹل ایکو سسٹم میں شفافیت، جوابدہی اور ذمہ داری لائے گا اور تمام معلومات ایک ہی ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی۔ پورٹل کی مختلف خدمات اور خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:
- اینڈ ٹو اینڈ پروسیسنگ
- ادائیگی کے نظام کے ساتھ انضمام (بھارت کوش)
- ای آفس اور اسٹیک ہولڈ وزارتوں کے ساتھ انضمام
- تجزیات، رپورٹنگ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس)
- مربوط ہیلپ ڈیسک
- درخواست فارم اور اسٹیٹس ٹریکنگ
- پورٹل سے ہی خطوط/آرڈر ڈاؤن لوڈ کرنا
- اسٹیک ہولڈروں کو الرٹ (ایس ایم ایس/ ای میل)
تقریب میں موجود براڈ کاسٹروں نے پورٹل کے آغاز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے درخواست کے سفر کے فاصلے اور درخواست کے عمل میں درکار کوششوں میں بہت کمی آئے گی۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانا حکومت ہند کے اہم توجہ مرکوز شعبوں میں سے ایک ہے اور براڈکاسٹنگ سیوا پورٹل کاروبار کرنے میں آسانی اور نشریاتی شعبے کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کی مثال ہے۔
http://davp.nic.in/ebook/bsp/Broadcast_Seva_Portal/index.html
براڈ کاسٹ سیوا پورٹل کا لانچ ایونٹ درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 3785
(Release ID: 1813390)
Visitor Counter : 240
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam