وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے، گزشتہ مہینے کی ‘من کی بات’ پروگرام کے دلچسپ پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک کتابچہ ساجھا کیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2022 12:20PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی   نے، گزشتہ مہینے کی ‘من کی بات’ پروگرام کے دلچسپ پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک کتابچہ ساجھا کیا ہے۔ اس کتابچہ میں اُن افراد کے  انٹرویوز  شامل ہیں، جو  پچھلے مہینے کی من کی بات پروگرام میں  شامل تھے۔ وزیراعظم نے  یہ بھی بتایا کہ  اس مہینے کا من کی بات پروگرام، 27  مارچ 2022  کو  صبح  11 بجے  ہوگا۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ؛

‘‘یہاں یہ ایک مختصر اور جامع کتابچہ ہے، جس میں پچھلے مہینے کی ‘من کی بات’  پروگرام کے  دلچسپ پہلوؤں کو  شامل کیا گیا ہے، جن میں اس پروگرام میں شامل افراد میں سے کچھ لوگوں کے  انٹرویوز  بھی  ہیں۔

میں اس مہینے کے پروگرام میں آپ کی شرکت کے لئے پر امید ہوں، جو 27  اپریل کو صبح 11  بجے ہوگا۔’’  http://davp.nic.in/ebook/mib/mannkibaat/index.html ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-3198


(ریلیز آئی ڈی: 1809539) وزیٹر کاؤنٹر : 190