صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
تمام ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کَل قومی ٹیکہ کاری دن کے موقع پر 12 سے 14 برس کی عمر کے بچوں کو کووڈ -19 کے ٹیکے لگائے جائیں گے
12 سے 14 برس کی عمر کے بچوں کو سرکاری کووڈ ٹیکہ کاری مراکز میں بالکل مفت ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے
ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 12 برس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کووڈ19 کے ٹیکے لگائے جائیں
ویکسین کی مناسب مقدار دستیاب:60 سال سے زیادہ عمر والے کمزورافراد کو سرگرمی کے ساتھ اس پروگرام کا حصہ بنائیں
Posted On:
15 MAR 2022 1:28PM by PIB Delhi
کل (16 مارچ 2022)، قومی ٹیکہ کاری دن، سے تمام سرکاری کووڈ ٹیکہ کاری مراکز پر 12 سے 14 سال کی عمر والے بچوں کے لئے کووڈ 19 کی مفت ٹیکہ کاری مہم شروع کی جائے گی ۔ ان بچوں کو بایولوجیکل ای لمیٹڈ حیدرآباد کے ذریعہ تیار کردہ کاربے ویکس کووڈ 19 ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ یہ کام آن لائن رجسٹریشن (16 مارچ 2022 صبح 9 بجے سے شروع) کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے یا مراکز پر بذات خود جاکر۔ آج تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے ذریعہ ایک میٹنگ کے دوران مرکزی ہیلتھ سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے اس بات کااعادہ کیا۔
یہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے جو 16 مارچ 2022 سے 12 سے 13 برس اور 13 سے 14 برس کی عمر و الے بچوں (2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہونے والے یعنی وہ جو پہلے ہی 12 برس سے زیادہ عمر کے ہیں ) کے لئے کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری کے حق میں کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ 60 برس سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب کل سے احتیاطی خوراک دیئے جانے کے مجاز ہوں گے کیوں کہ دیگر بیماریوں سے بھی متاثر ہونے کی شرط ہٹالی گئی ہے ۔ احتیاطی خوراک (پچھلی دو خوراکوں کی طرح)، دوسری ٹیکہ کاری کی تاریخ کے 9 ما ہ (36ہفتے) بعد دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقو ں کو تفصیلی ہدایات اور طریقہ کار سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے جاچکے ہیں ۔
ریاستوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صرف انہی افراد کو، جو ٹیکہ کاری کی تاریخ پر عمر کے 12 سال مکمل کرچکے ہوں ، کووڈ 19 کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔اگر استفادہ کنندہ کا رجسٹریشن کیا جاچکا ہے لیکن اسکی عمر ٹیکہ کاری کی تاریخ پر 12 سال سے کم ہے تو کووڈ 19 کی خوراک اس کو نہیں دی جائے گی۔ٹیکہ لگانے والوں اورٹیکہ کاری کی ٹیموں کو تربیت کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ خاص طور پر 12 سے 14 برس کی عمر والے بچوں کے لئے دی جانے و الی ویکسینیں آپس میں گڈمڈ نہیں ہوپائیں گی۔ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خصوصی کووڈ 19 ٹیکہ کاری مرکز کےذریعہ ٹیکہ کاری کے اجلاس منعقد کئے جائیں جن کامقصد دیگر ویکسینوں کے ساتھ ان کی ویکسین کو مخلوط ہونے سے بچاتےہوئے 12 سے 14 برس کی عمر والے بچو ں کی ٹیکہ کاری ہے۔
ویکسینس جن کااستعمال مختلف عمر کے افراد کے لئے کیا جاسکتا ہے
عمر گروپ
|
استعمال کےلئے ویکسین
|
12 سے 14 برس (2008، 2009، 2010 میں پیدا ہونے والے تمام مستفیدین)
|
کاربے ویکس (سرکاری کووڈ19 ٹیکہ کاری مراکز پر) 28 دن کے فاصلے سے 2 خوراکیں
|
14 سے 18 برس
|
کوویکسین (سرکاری اور پرائیویٹ کووڈ 19 ٹیکہ کاری مراکز پر)
|
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ بتایا گیا کہ فی الحال کوون کے مستفیدین کی عمر کی تصدیق سال ولادت کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔کیوں کہ کوون پورٹل پر درست تاریخ پیدائش کے ریکارڈ کئے جانے کا عمل ابھی ناتمام ہے، اس لئے ابتدائی کچھ دنوں کے لئے ٹیکہ کاری کے وقت عمر (12 برس ) کی تصدیق کی ذمہ داری ٹیکہ لگانے والے / توثیق کرنے وا لے پر عائد ہوگی ۔ ایک بار اس کے نافذ ہونے کے بعد اس سسٹم کے تحت غیر حاضری کی بنا پر ان مستفیدین کے اندراج کی ا جازت نہیں ہوگی جو سفارش کردہ عمر کے تحت نہیں آتے ۔ کمزور افراد کے درمیان ٹیکہ کاری کی سست رفتاری کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 60 برس سے زیادہ عمر والے افراد کو بھی کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکوں سے مستفید کرایا جائے گا۔ اہل مستفیدین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اور بلاک سطحوں پر مستقل طو رپر جائزے لئے جائیں گے۔
ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ دستیاب کووڈ 19 کے ٹیکوں کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں ۔ پہلے رہنما خطوط کے مطابق ، ریاستیں ان ٹیکوں کی جگہ پر دوسرے ٹیکے لاسکتی ہیں جن کی مدت کار قریب الختم ہے اور وہ ا نہیں ریاست کے ایک سے دوسرےضلع میں بھی منتقل کرسکتے ہیں تاکہ ویکسینوں کے ضایع نہ جانے کو یقینی بنایا جاسکے ۔
اس ورچوئل میٹنگ میں ڈاکٹر منوہر اگنانی ، ایڈیشنل سکریٹری (صحت) اور مرکزی وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران ، ان کے علاوہ ہیلتھ سکریٹری اور ان ایچ ایم مشن کے ڈائریکٹرس اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
*****
ش ح –س ب۔ف ر
U.No:2640
(Release ID: 1806140)
Visitor Counter : 218
Read this release in:
Tamil
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu