بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘پائیدار ترقی کے لیے توانائی’’: بجٹ ویبینار4 مارچ کو


وزیراعظم ویبنار سے خطاب کریں گے

Posted On: 03 MAR 2022 9:26AM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2022کے اعلانات پرباکفایت اورتیزی سے عمل آوری میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے ، حکومت ہند مختلف کلیدی شعبوں میں سلسلے وار ویبنار کا انعقاد کررہی ہے ۔ ان ویبنارس کا مقصد ، سرکاری اورنجی شعبوں کے ماہرین ، تعلیمی شعبے اورصنعت کے ماہرین کے ساتھ غوروخوض  کرنا اوران حکمت عملیو ں یا طریق کارکی نشاندہی کرنا ہے کہ مختلف شعبوں  کے تحت مختلف پہل  قدمیوں پرعمل درآمد کی سمت کیسے پیش رفت کی جائے ۔

اس سلسلے کے حصے کے طورپر بجلی کی وزارت ، پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت ، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  ، کوئلہ ، کانکنی کی وزارت ، وزارت خارجہ اور ماحولیات، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی کی وزارت وغیرہ پرمشتمل وسائل سے  متعلق شعبہ جاتی گروپ ، 4مارچ ، 2022کو صبح  دس بجے ‘‘پائیدارترقی کے لئے توانائی ’’کے بارے میں ایک ویبنار کا انعقاد کررہاہے ۔ اس ویبنار میں بجٹ 2022میں اعلان  شدہ توانائی اوروسائل کے شعبے میں حکومت ہند کی پہل قدمیوں  پرتبادلہ خیال  کیاجائے گا اوران پہل قدمیوں  کے باکفایت نفاذ کے لئے ان کے خیالات اورتجاویز حاصل کی جائیں ۔

بجٹ 2022میں سی اوپی -26کے موقع پر عزت مآب وزیراعظم کے ذریعہ پیش کی گئی ‘‘پنچ امرت ’’ حکمت عملی کی بدولت  بھارت ایک پائیدارطریقے سے توانائی سے متعلق اپنی ضروریات کو پوراکرسکے گا۔ بجٹ میں اسی کے مطابق بہت سے قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں ،ان اقدامات کو ذیل میں نمایاں کیاگیاہے ۔

  • برقی موٹرگاڑیوں  کا فروغ اورخصوصی موبیلٹی زون جہاں صفرحجری ایندھن پالیسی پرعمل کیاجائے گا۔
  • بیٹری کا متبادل  اختیارکرنے کی پالیسی کا متعارف کرایاجانااورانٹرآپریبلٹی معیارات  کی تشکیل ۔
  • ایک سروس کے طورپر ‘‘بیٹری  یاتوانائی ’’ کے لئے پائیدار اوراختراعی کا روباری ماڈل تیارکرنے کی غرض سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی۔
  • زیادہ باصلاحیت شمسی پی وی موڈیول تیارکرنے کی غرض سے پیداوار  سے منسلک ترغیب کے لئے اضافی طورپر 19500کروڑروپے مختص کئے گئے ۔
  • مدوّر معیشت  میں تبدیلی سے متعلق اہم متضاد امور کا حل کیاجانا ۔ اس میں بنیادی ڈھانچہ ، متضاد متعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات اور غیررسمی شعبے کے ساتھ ٹیکنولوجی کو جدید طرز پرڈھالنا ۔
  • توانائی سے متعلق معاون کمپنی (ای ایس سی او) کے کاروباری ماڈل کے توسط سے بڑی بڑی تجارتی عمارتوں میں توانائی کی کفایت اوربچت کو فروغ دیاجانا۔
  • صنعت کے لئے  ضروری  کوئلہ  کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنا اور کوئلہ سے کیمیکلز تیارکرنے کی غرض سے آزمائشی پروجیکٹوں کی تشکیل ۔
  • ماحولیات کے لئے سازگار بنیادی ڈھانچہ کے لئے وسائل کو بروئے کارلانے کی غرض سے مقتدر‘‘ گرین بانڈس ’’کااجراء ۔
  • بنیادی ڈھانچہ کی متوازن فہرست  میں توانائی کے ذخیرے سے متعلق نظام کی شمولیت ۔
  • ایتھانول کی آمیزش کی حوصلہ افزائی اورفروغ دینے کی خاطر بغیرآمیزش والے ایندھن کے لئے زیادہ محصول ۔

اس ویبنار میں مختلف اورموضوعات  پراجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ جن میں مختلف وزارتوں  اورریاستی  سرکاروں کے سرکاری عہدیداروں ، صنعت کے نمائندگان اوردیگر ماہرین شرکت کریں گے ۔

اس ویبنار کے لئے جن موضوعات  کا انتخاب کیاگیاہے وہ درج ذیل ہیں :

  1. آرای توسیع کے لئے توانائی کا ذخیرہ تیارکرنا ۔
  2. ماحولیات کے لئے طرز زندگی (ایل آئی ایف ای ) :توانائی کی بچت ، ای ایس سی او ماڈل ، برقی موبیلٹی کو فروغ  دینا ، بیٹری کا متبادل  اختیارکرنا اور مدوّر  معیشت ۔
  3. کوئلی کی گیس سازی یاکوئلہ کو گیس میں تبدیل کرنا ۔
  4. ایک  متبادل  توانائی کے ذریعہ کے طورپر حیاتیاتی باقیات کو فروغ دینا
  5. زرعی اورزراعت  سے متعلق جنگل بانی
  6. قابل تجدید توانائی کی تیاری میں اضافہ :شمسی مینوفیکچرنگ اور ہائیڈروجن مشن

وزیراعظم جناب نریندرمودی افتتاحی مکمل اجلاس  سے خطاب کریں گے ۔ اس ویبنار میں درج بالا نشان زد موضوعات کے تحت چھ متوازی اجلاس کاانعقاد  بھی شامل ہے ۔ تال میل اوراشتراک پرمبنی عمل کے حصے کے طورپر  ، شرکاء کلیدی پہل قدمیوں کے نفاذ کی غرض سے مخصوص اقدامات کی وضاحت کریں گے ۔ ان پہل قدمیوں میں پائیدار اقتصادی نموکی حصولیابی کے پیش نظر ، توانائی اور وسائل کے شعبے میں بجٹ 2022میں کئے گئے اعلانات شامل ہیں ۔

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-2174


(Release ID: 1802558) Visitor Counter : 186