وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ سلوواک کے وزیراعظم عزت مآب ایڈورڈ ہیگر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
Posted On:
28 FEB 2022 10:18PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ سلوواک کے وزیراعظم عزت مآب ایڈورڈ ہیگر سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے میں سلوواک جمہوریہ کے ذریعہ فراہم کرائی گئی مدد اور شہریوں کو نکالنے کے لئے بھارت کی خصوصی پروازوں کو اجازت دینے کے لئے جمہوریہ سلوواک کے ذریعہ فراہم کرائی مدد کے لیے جناب ایڈورڈ ہیگر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمہوریہ سلوواک سے درخواست کی کہ جنگ کے علاقے سے دیگر شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے آئندہ چند روز بھی بھارت کی مدد جاری رکھے۔
وزیراعظم نے جناب ہیگر کو بھارتی شہریوں کو باہر نکالنے کی کوششوں کی نگرانی کے لیے اپنے خصوصی نمائندے کے طور پر قانون و انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو کو بھیجے جانے کے بارے میں بھی مطلع کیا۔
وزیر اعظم نے یوکرین میں جاری تشدد اور انسانی بحران پر اپنے غم کا اظہار کیا اور دشمنی کے خاتمے اور بات چیت کی طرف واپسی کے لیے بھارت کی جانب سے کی جانے والی مستقل اپیل کو دہرایا۔ وزیر اعظم مودی نے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-2099
(Release ID: 1802008)
Visitor Counter : 179
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam