وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے افغانستان کے سکھ- ہندو وفد سے ملاقات کی
مندوبین نے مصیبت کے وقت ان کا ساتھ دینے اور انہیں افغانستان سے بحفاظت بھارت واپس لانے کے انتظامات کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
آپ مہمان نہیں بلکہ اپنے گھر میں ہیں، بھارت آپ کا گھر ہے: وزیراعظم
مندوبین نے سی اے اے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ؛ انھیں دنیا کا وزیر اعظم قرار دیا
مندوبین نے کہا کہ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے جب انہوں نے گرو گرنتھ صاحب کے سوروپ کومناسب تعظیم کے ساتھ افغانستان سے بھارت واپس لانے کے لیے انھیں بات کرتے ہوئے سنا
وزیر اعظم نے کمیونٹی کو تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے مستقبل میں مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
19 FEB 2022 2:43PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح 7 لوک کلیان مارگ پر افغانستان سے آئے سکھ- ہندو وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کی تعظیم کی اور افغانستان سے سکھوں اور ہندؤوں کو بحفاظت بھارت لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہمان نہیں ہیں بلکہ اپنے گھر میں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ان کا گھر ہے۔ انھوں نے افغانستان میں انھیں درپیش بے پناہ مشکلات اور انھیں بحفاظت بھارت واپس لانے کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مدد کے بارے میں بات کی۔ اس روشنی میں، انہوں نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی اہمیت اور کمیونٹی کے لیے اس کے فوائد کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ان کو درپیش تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیر اعظم نے گرو گرنتھ صاحب کے احترام کی روایت کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی، جس کی روشنی میں افغانستان سے گرو گرنتھ صاحب کے سوروپ کو واپس لانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوں نے اس بے پناہ محبت کے بارے میں بات کی جو انہیں گزشتہ برسوں میں افغانستان کے شہریوں کی طرف سے ملی ہے اور اپنے دورہ کابل کو دل سے یاد کیا۔
جناب منجندر سنگھ سرسا نے کمیونٹی کو بحفاظت واپس لانے کے لیے بھارت کی طرف سے مدد بھیجنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ جب کوئی ان کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا تو وزیر اعظم نے مسلسل تعاون اور بروقت مدد کو یقینی بنایا۔ وفد کے دیگر ارکان نے بھی مصیبت کے وقت ان کے ساتھ کھڑے ہونے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ جب انہوں نے گرو گرنتھ صاحب کے سوروپ کو افغانستان سے مناسب تعظیم کے ساتھ بھارت واپس لانے کے لیےانھیں بات کرتے ہوئے سنا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے سی اے اے لانے کے لیے ابھی ان کا شکریہ ادا کیا، جو ان کی کمیونٹی کے اراکین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف بھارت کے وزیر اعظم نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے وزیر اعظم ہیں کیونکہ وہ پوری دنیا میں خاص طور پر ہندوؤں اور سکھوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں اور ایسے تمام معاملات میں فوری مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:1802)
(Release ID: 1799634)
Visitor Counter : 193
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam