وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم ،18فروری کو تھانے اور دیوا کو جوڑنے والی ریلوے لائن کے قوم کے نام وقف کریں گے
وزیراعظم نریندرمودی ممبئی نواحی ریلوے کی دو نواحی ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے
تقریباََ 620 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کردہ اضافی ریلوے لائنیں نواحی ٹرین کے ٹریفک کے ساتھ لمبے فاصلے کے ٹرین کے ٹریفک کی مداخلت کو خاطر خواہ دور کردیں گی
ان پٹریوں پر 36 نئی نواحی ٹرینوں کی شروعات ہوسکے گی
Posted On:
17 FEB 2022 12:42PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18فروری کو ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعہ شام ساڑھے چار بجے تھانے اور دیو ا کو جوڑنے والی دو اضافی ریلوے لائنیں قوم کو وقف کریں گے۔ وہ ممبئی نواحی ریلوے کی دو نواحی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ خطاب کریں گے۔
کلیان سینٹرریلوے کا مین جنکشن ہے ۔ ملک کے شمالی سائڈ اور جنوبی سائڈ سے آنے والا ٹریفک کلیان میں ضم ہوجائے گا اور چھترپتی شواجی مہاراج ٹرمنل سی ایس ایم ٹی کی طرف رخ کرے گا۔کلیان اور چھتر پتی شواجی مہاراج ٹرمنل کے درمیان چار پٹریوں میں سے دو پٹریاں مقامی ٹرینوں کے لئے استعمال کی گئی تھیں اورتیز چلنے والی مقامی ٹرینوں ، میل ایکسپریس اور مال گاڑی ٹرینوں کے لئے دو پٹریاں استعمال کی گئی تھی ۔ نواحی اور طویل فاصلے ک ٹرینوں کو الگ کرنے کے لئے دو اضافی پٹریوں کا منصوبہ ہے۔
تھانے اور دیوا کو جوڑنے والی دو اضافی ریلوے لائنیں 620 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہیں۔ ان کی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں 1.4 کلومیٹر لمبا ریل فلائی اوور ، تین بڑے پل اور 21 مائنر پل ہیں۔یہ لائنیں ممبئی میں نواحی ٹرین کے ٹریفک کے ساتھ طویل فاصلے کی ٹرین کے ٹریفک کی مداخلت کو خاطر خواہ کم کردیں گی ۔ ان پٹریوں پر شہر میں 36 نئی نواحی ٹرینوں کی شروعات ہوسکے گی۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
(17-02-2022)
U-1720
(Release ID: 1799004)
Visitor Counter : 213
Read this release in:
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam