وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے چورا چوری واقعہ کے 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر جدوجہد آزادی کے سورماؤں کو یاد کیا

Posted On: 04 FEB 2022 7:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی 04 فروری 2022:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چوراچوری واقعہ کے 100 برس مکمل ہونے کے موقع پر ہماری جدوجہد آزادی کے سورماؤں کو یاد کیا۔ انہوں نے گذشتہ برس کی اپنی وہ تقریر بھی ساجھا کی جوا نہوں نے اس واقعہ کی صد سالہ تقریبات کے آغاز کے موقع پر دی تھی۔

ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آج، ہم چوراچوری واقعہ کے 100 برس مکمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر میں اپنی گذشتہ برس کی تقریر ساجھا کر رہا ہوں جو میں نے اس واقعہ کی صد سالہ تقریبات کے آغاز کے موقع پر دی تھی۔ میں نے ہماری جدوجہد آزادی کے سورماؤں کو یاد کرنے سمیت متعدد موضوعات پر بات کی تھی۔ ‘‘

https://t.co/jUkSVkjMSn"

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1168



(Release ID: 1795621) Visitor Counter : 167