وزارت خزانہ

سن 23-2022 کے بجٹ میں، 5 جی کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے، ڈیزائن کی قیادت والی مینوفیکچرنگ کی اسکیم کی تجویز کی گئی


اسپیکٹرم کی مطلوبہ نیلامی، 2022 میں منعقد کی جائے گی تاکہ 23-2022 کے اندر اندر ہی 5جی موبائل خدمات کو شروع کرنے کی راہ ہموارہوسکے

یو ایس او ایف کے تحت، سالانہ محصول کی پانچ فیصد رقم کو، دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں سستا براڈ بینڈ اور موبائل خدمات شروع کرنے کے لیے مختص کیا جائے گا

تمام گاؤوں کے علاقوں میں آپٹیکل فائبر ڈالنے کے لیے ، 23-2022 میں پی پی پی کے ذریعے ، دی بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت ٹھیکے دیئے جائیں گے

Posted On: 01 FEB 2022 1:10PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ23-2022 میں آئندہ 25 برسوں کے امرت کال کا احاطہ کرتے ہوئے معیشت کو چلانے کے لیے ایک بلو پرنٹ فراہم کرنے اور بنیاد ڈالنے کی بات کی گئی ہے-جو کہ ہندوستان کو 75ویں سال سے 100ویں سال تک کی مدت کا احاطہ ہے۔ مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ سیتا رمن نے کہا ’’یہ 22-2021 کے بجٹ میں پیش کردہ وژن کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ اس کے بنیادی عناصر، حکومت کی نیت، استحکام اور چیلنجوں کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں مالیاتی بیان اور مالیاتی صورتحال کی شفافیت شامل ہے‘‘۔

 حکومت کا مقصد، امرت کال کے دوران مختلف اہداف کو حاصل کرکے ڈیجیٹل معیشت اور فن ٹیک کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی سے لیس ترقیات کے وژن کو حاصل کرنا ہے۔

ٹیلی مواصلات کا شعبہ:

مرکزی بجٹ 23-2022 میں ایک اسکیم کے آغاز کی تجویز کی گئی ہے جو 5 جی کے لیے ایک مستحکم ایکونظام بنانے کی غرض سے ڈیزائن کی قیادت والی مینوفیکچرنگ کے لیے ہے جو کہ پیداوار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کا حصہ ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آتم نربھر بھارت کے  وژن کو حاصل کرنے کے لیے 14 شعبوں میں پیداوار سے منسلک ترغیب کو انتہائی شاندار جواب ملا ہے جس کے ساتھ ہی ، اگلے پانچ برسوں کے دوران ،اس کے باعث 60 لاکھ نئے نوکری کے مواقع وضع کرنے کے امکان اور  30 لاکھ کروڑ روپئے کی اضافی پیداوار شامل ہے۔

محترمہ نرملا سیتا رمن نے اجاگر کیا کہ  ٹیلی مواصلات عام زمرے جبکہ 5 جی ٹیکنالوجی خاص طور پر پیشرفت کو فعال کرسکتی ہے، نیز کام کرنے کے مواقع فراہم کرسکتی ہے۔ مطلوبہ اسپیکٹرم کی نیلامیاں 2022 میں منعقد کی جائیں گی تاکہ پرائیویٹ ٹیلی کام پرووائڈر کے ذریعے 23-2022 کے اندر اندر، 5جی موبائل خدمات کو شروع کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

Quote Covers_M1.jpg

 

مزید براں، دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں سستے براڈ بینڈ اور موبائل خدمات کو فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنے کی غرض سے بجٹ میں یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت سالانہ محصولات میں سے 5 فیصد رقم مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اس سے تحقیق و ترقی اور ٹیکنالوجیوں اور حل کی تجارت کاری کو فروغ ملے گا۔

تمام گاؤوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی، ای-خدمات، مواصلاتی سہولیات اور ڈیجیٹل وسائل  تک رسائی پیدا کرنے کے لیے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ تمام گاؤوں بشمول دور دراز کے علاقوں میں آپٹیکل فائبر ڈالنے کے لیے ٹھیکے، 23-2022 میں ، پی پی پی کےتحت  بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت تفویض کئے جائیں گے ۔ اس کام کی تکمیل  توقع ہے 2025 میں ہوجائے گی۔ آپٹیکل فائبر کے بہتر اور زیادہ موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

*****

U.No.952

(ش ح –ا ع - ر ا)



(Release ID: 1794392) Visitor Counter : 263