وزارت خزانہ
جل جیون مشن کے 2019 میں آغاز کے بعد سے ،5.5 کروڑ سے زیادہ گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے
ملک میں، 83 اضلاع نے، ’نل کے پانی کی فراہمی کے ساتھ 100 فیصد گھرانوں کا احاطہ ‘ کرنے کا درجہ حاصل کرلیا ہے
سووچھ بھارت مشن (گرامین) کے تحت دیہی علاقوں میں 10.86 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے
خاندانی صحت کے قومی سروے-5 کے مطابق زیادہ بہتر صفائی ستھرائی کی سہولت استعمال کرنے والے گھریلو آبادی میں، 16-2015 میں 48.5 فیصد سے اضافہ ہوکر یہ 21-2019 میں 70.2 فیصد ہوگئی ہے
Posted On:
31 JAN 2022 3:03PM by PIB Delhi
اگست 2019 میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے آغاز کے بعد سے 5.5 کروڑ سے زیادہ گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی جاچکی ہے۔ خزانے اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے آج پارلیمنٹ میں پیش کردہ 22-2021 کے اقتصادی سروے میں بیان کیا گیا ہے کہ جے جے ایم کا مقصد دیہی علاقوں میں سن 2024 تک گھرانوں کو انفرادی طور پر گھرانوں وار نل کا کنکشن فراہم کرکے باقاعدہ محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے اور اس سے 19 کروڑ دیہی کنبوں سے زیادہ یا 90 کروڑ دیہی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، سروے میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ 2019 میں دیہی علاقوں میں تقریباً 18.93 کروڑ خاندانوں میں سے، تقریباً 3.23 کروڑ (17 فیصد) دیہی کنبوں کے گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن تھے۔ 2 جنوری 2022 کے مطابق 55193885 گھرانوں کو، اس مشن کے آغاز کے بعد سے نل کے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے۔6 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نل کے پانی کی فراہمی کے ساتھ 100 فیصد گھرانوں کا مکمل درجہ حاصل کرلیا ہے۔ ان ریاستوں میں گوا، تلنگانہ، انڈومان نکوبار جزائر، پڈوچیری، دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو نیز ہریانہ شامل ہیں۔ اس کے مطابق 83 اضلاع، 1016 بلاکس، 26749 پنچایتوں اور 128893 گاؤوں نےنل کی پانی کی فراہمی کے ساتھ 100 فیصد گھرانوں کا احاطہ کرنے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ 19 جنوری 2022 کے مطابق جل جیون مشن کے تحت 839443 اسکولوں کو پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔
جے جے ایم کے تحت معیاری طور پر متاثر علاقوں، خشک سالی سے متاثر گاؤوں اور صحرائی علاقوں، سنسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) کے گاؤوں میں اسکولوں ، آنگن واڑی مراکز، جی پی عمارتوں، صحت کے مرکز، تندرستی کے مراکز اور کمیونٹی کی عمارتوں کو فعال نل کا کنکشن فراہم کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس مشن کے لیے مجموعی مختص رقم 3.60 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔
جے جے ایم، شفافیت اور احتساب کے لیے، تکنیکی مداخلتوں کو مشغول کرے گا۔ (i) افرادی اور مالیاتی پیشرفت کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے آئی ایم آئی ایس؛ (ii)’ڈیش بورڈ‘؛ (iii)’موبائل ایپ‘؛ (iv) مقدار، معیار اور باقاعدگی کے لیے پانی کی فراہمی کی جانچ پڑتال اور نگرانی کے حل کے لیے سینسر پر مبنی آئی او ٹی حل؛ (v) وضع کردہ ہر ایک اثاثے کی حیاتیاتی نشاندہی؛ (vi)نل کے کنکشن کا آدھار نمبر کے ساتھ انسلاک؛ (vii)سرکاری مالیاتی انتظامی نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے لین دین۔
سووچھ بھارت مشن( گرامین ) ۔ (ایس بی ایم –جی)
ایس بی ایم – جی کے دو اکتوبر 2014 کے آغاز کے بعد سے ، اس کے تحت دیہی صفائی ستھرائی میں بہت نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ اپنے آغاز سے 28 دسمبر 2021 تک دیہی ہندوستان میں 10.86 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاؤں کی تعمیر کی۔
ایس بی ایم( جی) کے مرحلےII کے تحت اوپن ڈیفیکشن فری (او ڈی ایف) پلس کو 21-2020 سے 25-2024 تک نافذ کیا جارہا ہے جس کا مقصد تمام گاؤوں کو اوپن ڈیفیکشن فری بنانا ہے۔ 22-2021 کے دوران (25 ا کتوبر 2021 تک)، نئے بننے والے مکانوں کے لیے مجموعی طور پر 7.16 لاکھ انفرادی گھرانوں کے بیت الخلاء اور 19061 کمیونٹی صفائی ستھرائی کے کمپلیکسوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 2194 گاؤوں کو او ڈی ایف پلس کے طور پر قرار دیا جاچکا ہے۔
خاندان کی صحت کے قومی سروے 21-2019 (این ایف ایچ ایس-5) کے پانچویں دور کی جاری حالیہ تفتیش کے مطابق، بہتر صفائی ستھرائی استعمال کرنے والے گھرانوں میں رہنے والی آبادی کی تعداد 16-2015 میں 48.5 فیصد سے بڑھ کر 21-2019 میں 70.2 فیصد ہوگئی ہے۔
*****
U.No.890
(ش ح – ا ع - ر ا)
(Release ID: 1793954)
Visitor Counter : 241