صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی ریگولیٹر نے کووڈ – 19 کی دو ویکسین – کو ویکسین اور کووی شیلڈ کی مشروط مارکیٹنگ کے لئے منظوری دی


مارکیٹنگ کی اجازت طویل مدت کے وقفے میں ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق اعداد و شمار اور جاری طبی جانچ کے اعداد و شمار پیش کرنے سے مشروط ہے

تمام ٹیکہ کاری کو کوون پلیٹ فارم پر ریکارڈ کیا جائےگا اور اے ای ایف آئی ، اے ای ایس آئی کی سختی سے نگرانی کی جائے گی

اس اجازت سے بھارت کے سرگرم اور محتاط کووڈ – 19 بندوبست کی عکاسی ہوتی ہے

Posted On: 27 JAN 2022 4:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،27 جنوری/نیشنل ریگولیٹر، ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا ( ڈی سی جی آئی ) نے ، آج دو کووڈ – 19 ویکسینز، کو ویکسین اور کووی شیلڈ کے مارکیٹنگ کے حقوق کو کچھ شرائط کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے  19 جنوری ، 2022 ء کو ہنگامی حالات میں ویکسین کو محدود استعمال سے اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی تھی تاکہ ان حالات میں بالغ آبادی کو یہ نئی دوا دی جا سکے ۔

ڈی سی جی آئی کی طرف سے ، ملک میں دو کووڈ – 19 ویکسینز، کو ویکسین اور کووی شیلڈ کی مارکیٹنگ کے حقوق درج ذیل شرائط کے ساتھ مشروط ہیں:

  1. کمپنی ، پروڈکٹ کے بیرون ملک ہونے والے کلینیکل ٹرائلز کا ڈیٹا ششماہی بنیاد پر یا جب بھی دستیاب ہو یا جو بھی پہلے ہو، مناسب تجزیہ کے ساتھ پیش کرے گی۔
  2. ویکسین ، پروگرام کی ترتیب کے لئے فراہم کی جائے گی اور ملک کے اندر کی جانے والی تمام ٹیکہ کاری کو کو وِن پلیٹ فارم پر درج کیا جائے گا اور پوسٹ ویکسینیشن کے منفی واقعات ( اے ای ایف آئی ) اورخصوصی دلچسپی کے منفی واقعات ( اے ای ایس آئی )  کی نگرانی جاری رہے گی۔ کمپنی ، این ڈی سی ٹی رولز ، 2019 کے مطابق حفاظتی ڈیٹا بشمول اے ای ایف آئی اور اے ای ایس آئی کو ششماہی بنیاد پر ، جب دستیاب ہو یا جو بھی پہلے ہو، مناسب تجزیہ کے ساتھ فراہم کرے گی ۔

کووڈ – 19 کے بندوبست میں حکومت ہند کی طرف سے اپنایا گیا فعال اور موثر طریقہ  ، اس کی حکمت عملی کی خاصیت رہی ہے۔ ملک میں دو کووڈ – 19 ویکسینوں کے مشروط مارکیٹنگ کے حقوق کے لئے ڈی سی جی آئی کی تازہ ترین منظوری ، اس کے فوری اور بروقت ہونے کی عکاسی کرتی ہے ۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ عالمی سخت ریگولیٹری حکام میں سے صرف یونائیٹڈ اسٹیٹس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) اور برطانیہ کی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) نے فائزر اور ایسٹرا زینیکا کو کووڈ – 19 ویکسین کے لئے ’’مشروط مارکیٹنگ کے حقوق ‘‘ دیئے  ہیں۔

’’ مشروط مارکیٹنگ کے حقوق ‘‘ مارکیٹنگ کے حقوق کا ایک نیا زمرہ ہے  ، جو موجودہ عالمی وبائی مرض کووڈ – 19 کے دوران سامنے آیا ہے۔ اس طریقے سے دی جانے والی منظوری کچھ شرائط کے ساتھ دی جاتی ہے تاکہ کچھ ادویہ ساز کمپنیوں کو ادویات یا ویکسین کی ابھرتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کی اجازت حاصل ہو ۔

بھارت  کا ملک گیر کووڈ – 19 ٹیکہ کاری  پروگرام 16 جنوری ، 2021 ء کو شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 160 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے دائرہ کار کو تیز کرنے اور اسے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ 3جنوری  ، 2022  ء سے شروع ہونے والی قومی کووڈ – 19 ٹیکہ کاری  مہم میں آبادی کے نئے زمرے شامل کئے گئے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  782



(Release ID: 1793077) Visitor Counter : 185