وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 28 جنوری کو کریپا گراؤنڈ میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JAN 2022 7:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جنوری 2022 کو دوپہر تقریباً 12 بجے دہلی کے کریپا گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور کی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے۔

یہ ریلی این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کا اختتام ہے اور ہر سال 28 جنوری کو منعقد کی جاتی ہے۔ اس تقریب میں، وزیر اعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے، این سی سی دستوں کے مارچ پاسٹ کا جائزہ لیں گے اور این سی سی کیڈٹس کو فوج کی کاروائی، سلیدرنگ، مائیکرو لائٹ فلائنگ، پیرا سیلنگ کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔ بہترین کیڈٹس کو وزیراعظم کی جانب سے میڈل اور چھڑی سے نوازا جائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 793


(ریلیز آئی ڈی: 1793059) وزیٹر کاؤنٹر : 197