وزیراعظم کا دفتر
میگھالیہ کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعظم کا خطاب
‘‘میگھالیہ نے دنیا کو قدرت، ترقی، تحفظ اور حیاتیاتی پائیداری کا پیغام دیا ہے’’
‘‘ملک کو میگھالیہ میں کھیل کے بہترین ماحول سے کافی امیدیں ہیں’’
‘‘میگھالیہ کی بہنوں نے بانس کی بنائی کے ہنر کو دوبارہ زندہ کیا ہے اور یہاں کے محنت کش کسان میگھالیہ کی آرگنیک ریاست کی شناخت کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں’’
Posted On:
21 JAN 2022 1:07PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میگھالیہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہونے کے 50 سال پورے ہونے پر وہاں کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ریاست کے قیام اور ترقی میں تعاون کرنے والے ہر شخص کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد شمال مشرقی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اپنے شیلانگ کے دورے کو یاد کیا۔ کسی وزیراعظم کے ذریعہ 3-4 دہائیوں کے بعد ریاست کا یہ پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے قدرت کے قریب رہنے والے لوگوں کے طور پر اپنی شناخت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے وہاں کے عوام کو مبارک باد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘میگھالیہ نے دنیا کو قدرت، ترقی، تحفظ اور حیاتیاتی پائیداری کا پیغام دیا ہے’’۔
‘وہسلنگ ولیج’ اور ہر گاؤں میں کوائرس کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے فن اور موسیقی کے شعبے میں ریاست کے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرزمین باصلاحیت فنکاروں سے بھری ہوئی ہے اور شیلانگ چیمبر کوائرس نے اسے نئی بلندی عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو میگھالیہ میں کھیل کے بہترین ماحول سے کافی امیدیں ہیں۔
وزیراعظم نے آرگینک کھیتی کے شعبے میں ریاست کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘میگھالیہ کی بہنوں نے بانس سے بنائی کے ہنر کو دوبارہ زندہ کیا ہے اور یہاں کے محنت کش کسان آرگینک ریاست کے طور پر میگھالیہ کی شناخت کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں’’۔
وزیراعظم نے بہتر سڑک، ریل اور ہوائی رابطے کے حکومت کے وعدے کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آرگینک پیداوار کے لئے نئے گھریلو اور عالمی بازار یقینی بنانے کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت یہاں کے لوگوں کو مرکزی اسکیمیں پہنچانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اور قومی آجیویکا مشن جیسی اسکیموں سے میگھالیہ کو فائدہ ہوا ہے۔ آج جل جیون مشن کی وجہ سے 33 فیصد گھروں میں نل سے پانی پہنچ رہا ہے جب کہ 2019 میں یہ صرف ایک فیصد تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میگھالیہ ملک کی اُن اولین ریاستوں میں شامل ہے جہاں ڈرون کے ذریعہ ٹیکے پہنچائے جارہے ہیں۔
اپنے خطاب کے اختتام میں وزیراعظم نے میگھالیہ کے عوام کواپنی حمایت جاری رکھنے اور سیاحت اور آرگینک پیداواروں کے علاوہ نئے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت کے وعدے کو دہرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ق ت - ق ر)
U-598
(Release ID: 1791463)
Visitor Counter : 191
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam