وزیراعظم کا دفتر

‏وزیراعظم نے ٹیکہ کاری مہم کا ایک سال مکمل ہونے پر مہم ‏ سے وابستہ ہر فرد کو تہنیت پیش کی


انھوں نے ٹیکہ کاری مہم کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے کردار کی ستائش کی‏

Posted On: 16 JAN 2022 12:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 جنوری 2022:‏

‏وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ٹیکہ کاری مہم کا ایک سال مکمل ہونے پر مہم سے وابستہ ہر فرد کو تہنیت پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری مہم کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کے کردار کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ٹیکہ کاری پروگرام سے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں بڑی تقویت ملی ہے۔‏

‏مائی گوو انڈیا کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے متعدد ٹویٹس میں کہا:

‏"آج ہم #1YearOfVaccineDrive مکمل کرلیا ہے۔ ‏

‏میں ہر اس فرد کو سلام کرتا ہوں جو ٹیکہ کاری مہم سے وابستہ ہے۔‏

‏ہمارے ٹیکہ کاری پروگرام نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں بڑی تقویت پہنچائی ہے۔ اس سے زندگیاں بچ رہی ہیں اور یوں روزی روٹی کا تحفظ ہوا ہے۔‏

‏اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کا کردار بھی غیر معمولی رہا ہے۔ جب ہم دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو ٹیکے لگوانے یا ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ٹیکے لے جانے کی جھلکیاں دیکھتے ہیں تو ہمارے دل و دماغ فخر سے بھر جاتے ہیں۔‏

‏وبا سے لڑنے کے لیے بھارت کی اپروچ ہمیشہ سائنس پر مبنی رہے گی۔ ہم اپنے ہم وطنوں کی مناسب نگہ داشت کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ ‏

‏آئیے ہم مل کر کوویڈ-19 سے متعلق تمام پروٹوکول پر عمل کرتے رہیں اور وبا پر قابو پائیں۔"

 

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 451



(Release ID: 1790313) Visitor Counter : 170