وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے 75 لاکھ سوریہ نمسکار چیلنج کی ستائش کی

Posted On: 14 JAN 2022 10:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 جنوری 2022:

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے چاق و چوند رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور 75 لاکھ سوریہ نمسکار چیلنج کی ستائش کی ہے۔

75 لاکھ سوریہ نمسکار چیلنج کے موقع پر بھارت کے سرکردہ ایتھلیٹ حضرات کے ساتھ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  کے ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:

’’جاری عالمی وبائی مرض نے چاق و چوبند رہنے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے  کی اہمیت کی ازسرنو تصدیق کی ہے۔ ایسا کرنے کی یہ ایک زبردست کوشش ہے۔

اس کے ساتھ ہی، میں آپ سب سے کووِڈ۔19 سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کرنے، ماسک پہننے اور مستحق ہونے کی صورت میں ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتا ہوں۔

************

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 429



(Release ID: 1790077) Visitor Counter : 113