وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 15 جنوری کو اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں گے


اسٹارٹ اپس، وزیر اعظم کے سامنے چھ موضوعات پر پریزینٹیشن دیں گے

ملک میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں کا باہمی تعاملی حصہ

Posted On: 14 JAN 2022 3:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 جنوری 2022: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری 2022 کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

زراعت، صحت، انٹرپرائز نظام، خلاء، صنعت 4.0، تحفظ، فن ٹیک، ماحولیات وغیرہ سمیت مختلف شعبوں کے اسٹارٹ اپس اس بات چیت کا حصہ ہوں گے۔ 150 سے زیادہ سٹارٹ اپس کو گروونگ فرام روٹس سمیت چھ ورکنگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جوکہ موضوعات کی بنیاد پر قا ئم کئے گئےہیں۔ ان میں ڈی این اے کو جھکانا؛ مقامی سے عالمی تک؛ مستقبل کی ٹیکنالوجی؛ مینوفیکچرنگ میں چیمپئنز کی تعمیر؛ اور پائیدار ترقی کے موضوعات شامل ہیں۔ ہر گروپ بات چیت میں مختص کردہ موضوع پر وزیر اعظم کے سامنے پریزنٹیشن دے گا۔ بات چیت کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ کس طرح اسٹارٹ اپ ملک میں جدت طرازی کے ذریعے قومی ضروریات میں اپنی حصہ رسدی کرسکتے ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، ایک ہفتہ طویل تقریب، ’’سیلیبریٹنگ انوویشن ایکو سسٹم‘‘، ڈی پی آئی آئی ٹیDPIIT، وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے 10 سے 16 جنوری 2022 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ تقریب اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کی6 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

وزیراعظم قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ کی صلاحیت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ اس کی عکاسی 2016 میں فلیگ شپ پہل اسٹارٹ اپ انڈیا کے آغاز سے ہوئی۔ اس کا ملک میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر زبردست اثر پڑا ہے، اور اس کی وجہ سے ملک میں یونیکورن کی حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔

*****

U.No.404

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789954) Visitor Counter : 118