صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19:مفروضات بنام حقائق


چھ جنوری 2022 کو ای سی آئی کی میٹنگ میں مرکزی وزارت صحت سے منسوب بیانات سے متعلق میڈیا کی رپورٹیں بے بنیاد اور گمراہ کُن ہیں

صحت کی مرکزی وزارت نے ای سی آئی کے سامنے اُن پانچ ریاستوں میں ، جہاں انتخابات ہونے ہیں، کووڈ کے پھیلاؤ اور ٹیکہ کاری کے بارے میں اصل صورت حال پیش کی تھی

Posted On: 07 JAN 2022 10:41AM by PIB Delhi

 

میڈیا کی کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ  صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے  کل  (6  جنوری  2022) بھارت کے  انتخابی کمیشن  (ای سی آئی )  کی میٹنگ میں مشورہ دیا ہے کہ  ملک میں  کووڈ  -19  کی صورت حال  ایسی نہیں ہے جس کے بارے میں فکر مند ہوا جائے اور  انتخابات والی ریاستوں میں  اومیکرون کے   معدود چند معاملات کے پیش نظر  ہوشیار  رہنے یا فکر مند رہنے کی کوئی ضرورت  نہیں ہے۔ اس طرح کی رپورٹیں  انتہائی گمراہ کن اور سچائی سے  کوسوں دور ہیں۔ یہ رپورٹیں وبا کے دوران  گمراہ کن معلومات  کی مہم  شروع کرنے کا ایک  بڑا رجحان ہے۔

صحت  کے مرکزی  سکریٹری نے  ای سی آئی کے ساتھ اپنی میٹنگ میں  کووڈ – 19  کے پھیلا ؤ سے متعلق  عالمی اور ملکی صورت حال  کے ساتھ ساتھ ملک میں  اومیکرون کے بارے میں  تازہ صورت حال  سے مطلع کیا تھا۔ کووڈ – 19  کے معاملات میں اضافے  کی روک تھام اور بندو بست کے لئے ریاستوں میں  صحت عامہ  سے متعلق  اقدامات  اور  موجودہ تیاریوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں  اُن پانچ  ریاستوں  اور  ان کی پڑوسی ریاستوں کے بارے میں  توجہ مرکوز کی گئی  جہاں انتخابات ہونے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  وا- ق ر)

U-193



(Release ID: 1788241) Visitor Counter : 131