وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پاکُر  جھارکھنڈ میں  بس  حادثے پر وزیراعظم کا اظہار رنج


انہوں نے  متاثرین کے لئے پی ایم این آر ایف سے  مالی امداد کو منظوری دی

Posted On: 05 JAN 2022 8:55PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  پاکُر  جھارکھنڈ میں ہونے والے بس حادثے  ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے  زخمی کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے  پرارتھنا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  حادثے میں  جان گنوانے والوں  میں سے ہر ایک کے لواحقین کو  پی ایم این آر ایف سے  دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا:

’’پاکُر، جھارکھنڈ میں ہونے والے  بس حادثے پر مجھے رنج ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں  غم زدہ خاندانوں کے لئے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔میری پرارتھنا ہے کہ زخمی  جلد سے جلد صحت یا ب ہوں:پی ایم @ نریندر مودی‘‘۔

’’پاکُر  ہونے والے حادثے میں  جان گنوانے والوں  میں سے ہر ایک کے لواحقین کو  پی ایم این آر ایف سے  دو لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی ۔  زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-144                   


(Release ID: 1787847) Visitor Counter : 166