امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کے پنجاب دورےکے دوران حفاظتی انتظامات میں چوک

Posted On: 05 JAN 2022 3:02PM by PIB Delhi

آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھٹنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حسینی والا میں شہیدوں  کی قومی یادگار پر جانا تھا۔ بارش اور  دھندلاہٹ کی  وجہ سے وزیر اعظم نے  موسم صاف ہونے کے لئے تقریباً 20 منٹ تک انتظار کیا۔

جب موسم میں بہتری  نہیں آئی  تو فیصلہ کیا گیا کہ وہ شہیدوں کی قومی یادگار تک پہنچنے کے لئے سڑک کے راستے  سے جائیں گے جس میں دو گھنٹے سے زیادہ وقت لگتا  ہے۔ ڈی جی پی پنجاب پولیس کی جانب  سے ضروری حفاظتی انتظامات کی ضروری تصدیق کے بعد  انہوں نے سڑک  کے ذریعہ سفر کیا۔

حسینی والا میں  شہیدوں کی قومی یادگار سے تقریباً 30 کلومیٹر دور جب وزیراعظم کا قافلہ ایک فلائی اوور پر پہنچا تو دیکھا گیا  کہ سڑک کو  کچھ مظاہرین نے  بند کر رکھا ہے۔

وزیراعظم فلائی اوور پر 15-20 منٹ تک پھنسے رہے۔ یہ وزیراعظم کے حفاظتی انتظامات میں ایک  بہت بڑی  چوک تھی۔

وزیر اعظم کے پروگرام اور سفر کے منصوبے سے  پنجاب حکومت کو پیشگی طور پر اطلاع دے دی گئی تھی۔ طریقہ کار کے مطابق، انہیں ساز و سامان اور حفاظت کے ضروری انتظامات  کے ساتھ ساتھ  ہنگامی حالات کے  منصوبے کے لئے بھی  تیار رہنا چاہئےتھا۔  ہنگامی منصوبے کے پیش نظر پنجاب حکومت کو سڑک کے ذریعے سفر کئے جانے کی صورت میں حفاظت کے لئے  اضافی سیکیورٹی  لگانی چاہیئے تھی، جو کہ  واضح طور پر  نہیں لگائی  گئی۔

حفاظتی انتظامات میں اس چوک کے بعد واپس  بھٹنڈہ ہوائی اڈے  جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزارت داخلہ  نے حفاظتی انتظامات میں اس سنگین  چوک کا  نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے مفصل  رپورٹ طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس چوک کے لئے  ذمہ داری  کا تعین کرے  اور سخت کارروائی کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-124

                          


(Release ID: 1787694) Visitor Counter : 284