وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 18 دسمبر کو شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
ملک بھر میں تیز رفتاری سے کنکٹی وٹی فراہم کرنے کےلئے وزیر اعظم کا وژن کار فرما ہے
میرٹھ سے پریاگ راج تک کا ایکسپریس وے، اترپردیش کے 12 اضلاع سے گزرے گا، جو ریاست کی مغربی اور مشرقی خطوں کو جوڑے گا
اِس کی تعمیر36,200کروڑ روپے کی لاگت سے کی جائے گی جو اترپردیش کا سب سے بڑا ایکسپریس وے ہوگا
شاہجہاں پور میں ایکسپریس وے پر فضائیہ کے طیاروں کی ہنگامی پرواز اور اس کے نیچے اترنے میں مدد کےلئے 3.5کلو میٹرطویل فضائی پٹی تعمیر کی جائے گی
Posted On:
16 DEC 2021 2:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی16دسمبر؍2021
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18دسمبر 2021ء کو تقریباً 1:00بجے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
ایکسپریس وے کی تعمیر کااصل مقصد ملک بھر میں تیز رفتاری سے کنکٹی وٹی فراہم کرنا ہے اور اس کے پیچھے وزیر اعظم کا وژن کارفرما ہے۔ 594 کلومیٹر طویل 6لین کا یہ ایکسپرویس وے 36, 200کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔یہ ایکسپریس وے میرٹھ بجولی گاؤں کے قریب سے شروع ہوگا اور پریاگ راج میں جدا پور ڈانڈو گاؤں تک پہنچے گا۔ یہ ایکسپریس وے میرٹھ، ہاپوڑ، بلند شہر، امروہہ، سنبھل، بدایوں، شاہجہاں پور، ہردوئی، اناؤ، رائے بریلی، پرتاپ گڑھ اور پریاگ راج سے گزرے گا۔کام کی تکمیل کے بعد یہ اترپردیش کا سب سے طویل ایکسپریس وے بن جائے گا، جو ریاست کی مغربی اور مشرقی خطوں کو جوڑے گا۔شاہجہاں پور میں فضائیہ کے طیاروں کی ایمرجنسی پرواز اور اس کے اُترنے میں مدد کےلئے ایک 3.5کلومیٹر طویل فضائی پٹی بھی ایکسپریس وے پر تعمیر کیا جائے گا۔ایکسپریس وے پر ایک صنعتی راہداری بھی بنانے کی تجویز ہے۔
اس ایکسپریس وے سے صنعتی ترقی ، تجارت ، زراعت، سیاحت وغیرہ سمیت متعدد شعبوں کو تقویت بھی ملے گی۔ا س سے خطے کی سماجی واقتصادی ترقی کو بھی زبردست فروغ ملے گا۔
*************
ش ح- ع ح– ن ع
U. No.14378
(Release ID: 1782198)
Visitor Counter : 185
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam