الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل انڈیا نے عوام کی زندگی میں کایاپلٹ لانے، ڈیجیٹل اکنومی کے قیام اور ملک کے لئے اسٹریٹجک فائدوں کے لئے زبردست رول ادا کیا ہے:آئی ٹی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


آئی ٹی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے ہفتہ بھر چلنے والے آزادی کاڈیجیٹل مہوتسو کا آغاز کیا

اُمنگ خدمات کی فراہمی کے لئے معاون طریقے کی پالیسی کا اعلان کیا

ڈیجیٹل انڈیا کی 75 کامیابی کی کہانیوں پر ای بک ، مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے سفر (75 برس) پر ویڈیو کا اجراء

Posted On: 29 NOV 2021 2:09PM by PIB Delhi

ایک ہفتہ طویل آزادی کے ڈیجیٹل مہوتسو کا افتتاح ہنر مندی کے فروغ ، صنعت کاری اور الیکٹرونکس واطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے 29 نومبر 2021 کو کیا۔ ڈائس پر موجود دیگر اہم ہستیوں میں جناب راجندر کمار، ایڈیشنل سکریٹری ، ایم ای آئی ٹی وائی، محترمہ دیویانی گھوش، صدر NASSCOM اور جناب ابھیشیک سنگھ، سی ای او،مائی گوو اور این ای جی ڈی شامل تھے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2021 ایک یادگار سال ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا نے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی طاقت کو ثابت کیا ہے اور ہندوستان عالمی وباء کے بعد کے وقت میں اور زیادہ پر اعتماد اور زیادہ امید پرست قوم کے طور پر ابھرا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے، ڈیجیٹل اکنومی کے قیام اور ملک کے لئے کلیدی فائدوں میں زبردست رول ادا کیا ہے۔ انھوں نے ٹیکنالوجی کے تیز تر ہونے اور مستقبل میں عوام  کی امنگوں کو دیکھتے ہوئے مطلوبہ کاموں کو چھ خانوں میں تقسیم کیا جن میں تمام لوگوں کے کنکٹوٹی ، سرکاری خدمات کی ڈیجیٹائزیشن ، ٹریلین ڈالر کی ہندوستانی معشیت، عالمی معیارات کا قانون اور ایڈوانس ٹیکنالوجی میں لیڈر شپ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے ذریعہ ہی اسے عمل میں لایا جاسکتا ہے۔

جناب اجے ساہنی نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم جو حاصل کرچکے ہیں اس پر خوشی منائیں، مستقبل کے لئے لائحہ عمل وضع کریں اور نیا ہندوستان بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خدمات بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں اور یہ مناسب وقت ہے کہ سماجی شعبے میں اہم پروجیکٹوں کو ملک بھر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور صنعت کے تال میل اور اشتراک سے روبہ عمل لایا جائے۔ انھوں نے ہندوستان میں ڈیجیٹل مصنوعات کی تیاری پر زور دیا خاص طور سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے یہ مصنوعات تیار کی جائیں ۔

پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب ابھیشیک سنگھ، سی ای او مائی گوو اور این ای جی ڈی نے ڈیجیٹل کے انقلابی اقدامات کو اجاگر کیا۔ ڈیجیٹل انڈیا میں رول ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کا تصور موجودہ اور مستقبل کے تما م ڈیجیٹل اقدامات کا محرک ہے اور اسے حاصل کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے آئندہ سات دنوں کے پروگراموں کا خلاصہ پیش کیا۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ 50 اسٹال والی ایک نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے اور سرکاری اسکولوں کی 20 بہترین ٹیمیں مصنوعی ذہانت پر مبنی طریقوں کو پیش کررہی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر کمار نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ڈیجیٹل اسپیس میں پہنچ گیا ہے اوراب ہندوستان دنیا بھر میں موبائل تیار کرنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے ایپلی کیشنز کے پلیٹ فارم کی جانب بڑھنے ، الیٹرونک مینوفیکچرنگ میں آتم نربھر تجارت بنانے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کرنے، مصنوعی ذہانت اور فائیو جی پر کام کرنے اور سائبر سکیورٹی میں پیش قدمی کے علاوہ ڈیجیٹل ڈومین میں  خاص طور سے ڈاٹا کے تحفظ میں مضبوط قانون فرایم ورک کے قیام پر زور دیا ۔

محترمہ دیویانی گھوش نے تمام لوگوں کی شمولیت والی ترقی کے لئے ٹیکنالوجی اسپیس میں ہندوستان کے رول کا سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو ٹیکنالوجی کے اصل معنیٰ بنائے ہیں۔ یعنی تمام لوگوں کی شمولیت والی ترقی ، عوامی بہبود کے لئے ٹیکنالوجی اور نچلی سطح پر بہبود کےلئے ٹیکنالوجی افتتاحی اجلاس میں ڈیجیٹل انڈیا کے تحت 75 کامیابیوں کی کہانیاں، ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابیوں پر ایک فلم کی نمائش اور مصنوعی ذہانت کی جانب ہندوستان کے 75 سال کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔ امنگ خدمات کی معاون طریقے  سے دستیابی کی پالیسی کا بھی اعلان کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد نمائش پال کھولے گئے جہاں حکومت اور اسٹارٹ اپس کے تقریبا پچاس اسٹال لگائے گئے۔

پروگرام کی تفصیلات یہاں دستیاب ہے۔https://amritmahotsav.negd.in/

یہ پروگرام ڈیجیٹل انڈیا کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔https://www.youtube.com/DigitalIndiaofficial/

****

 

U.No:13439

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1776235) Visitor Counter : 313