وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دیہی سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے ان کے اعزاز میں خصوصی دُھن تیار کرنے کے لیے کانگ تھونگ کے عوام کے تئیں اظہار تشکر کیا

Posted On: 28 NOV 2021 12:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 نومبر 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاؤں کو اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے ان کے اعزاز میں اور حکومت ہند کی کوششوں کی ستائش کے لیے ایک خصوصی دُھن تیار کرنے کے لیے کانگ تھونگ کے عوام کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’اس کوشش کے لیے کانگ تھونگ کے عوام کا ممنون ہوں۔ حکومت ہند میگھالیہ کے سیاحتی مضمرات کوتقویت بہم پہنچانے کے لیے کلی طور پر پابند عہد ہے۔ اور ہاں، ریاست میں حال ہی میں منائے گئے چیری بلاسم تیوہار کی تصاویر بھی دیکھی گئی ہیں۔ بہت خوبصورت ہیں۔‘‘

*********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13392


(Release ID: 1775804) Visitor Counter : 137