وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جھانسی میں راشٹریہ رکھشا سمرپن پرو کی تقریب میں، دفاع کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کی حوصلہ  افزائی کے لئے 19 نومبر کو اترپردیش کا دورہ کریں گے


وزیراعظم بحری جہازوں پر استعمال کے لئے اندرون ملک  ڈیزائن  اورتیار کردہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر، ڈرونس اور جدید الیکٹرانک وار فیئر سوٹ مسلح افواج کی تینوں شاخوں  کے سربراہوں کے سپرد کریں گے

وزیراعظم ٹینک شکن گائیڈڈ میزائلوں کے لئے پروپلشن سسٹم متعارف کرانے کی غرض سے،  یوپی دفاعی صنعتی راہ داری کی جھانسی شاخ میں 400 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھیں گے

وزیراعظم کاجو سابق این سی سی کیڈٹ ہیں۔ لانچ کی جانے والی این سی سی ایلمنائی ایسوسی ایشن کے سب سے پہلے ممبر کی حیثیت سے اندراج کیا جائے گا

وزیراعظم قومی جنگی یادگار پر شہیدوں کو ورچوئل طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سہولت کو قوم کے نام وقف کریں گے

Posted On: 17 NOV 2021 2:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی، 19 نومبر 2021 کو تقریباً سوا پانچ بجے شام ،جھانسی اترپردیش کے اپنے دورے کے دوران راشٹریہ رکھشا سمرپن پرو میں دفاعی شعبے سے متعلق بہت سے پروگرام لانچ کریں گے اورانہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ پرو جھانسی میں 17 سے 19 نومبر تک آزادی کاامرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر منایاجارہا ہے۔

دفاعی شعبے میں آتم نربھر بھارت کے جذبے کو بڑھاوا دینے کے لئے، وزیراعظم ملک میں ڈیزائن کئے ہوئے اور تیار شدہ آلات جنگ  باضابطہ  طور پر مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے سربراہوں کے سپرد کریں گے۔اس سازو سامان میں ہندوستان ایرو نوٹکس لمٹیڈ(ایچ اے این) کا ڈیزائن اور تیار کردہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر(ایل سی ایچ) ہوائی فوج کے سربراہ کے حوالے کئے جائیں گے۔ ڈرونس / یو  اے ویز، جنہیں ہندوستانی اسٹارٹ اپس تیار کیا ہے، چیف آف آرمی اسٹاف کے سپرد کئے جائیں گے اور ڈی آر ڈی او کے ڈیزائن پر مبنی اور بھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ(بی ای  ایل) کے ذریعہ تیار کردہ بحری جہازوں پر استعمال کے لئے جدید الیکٹرانک وار فیئر سوٹ بحریہ کے سربراہ کو سونپیں جائیں گے۔ایل سی ایچ میں موثر جنگی خصوصیات والی جدید ٹیکنالوجیاں اوراسٹیلتھ خصوصیات شامل ہیں۔ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ بھارتی یواے ویز کی تنصیب سے بھارتی ڈرون صنعتی نظام کی پختگی میں اضافے کا ثبوت ملتا ہے۔جدید ای ڈبلیو سوٹ کااستعمال مختلف قسم کے  بحری جہازوں میں کیاجائے گا۔ جن میں ڈیسٹرائر اور فریگیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

وزیراعظم یوپی دفاعی صنعتی راہ داری کی جھانسی شاخ میں 400 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس پروجیکٹ کو بھارت ڈائنامکس لمٹیڈ کی طرف سے ایک فیکٹری قائم کرنے کے لئے مکمل کیاجارہا ہے تاکہ ٹینک شکن میزائلوں کے لئے پروپلشن سسٹم تیار کیاجاسکے۔

وزیراعظم این سی سی  ایلومنائی کو این سی سی کے ساتھ دوبارہ سے جڑنے میں مدد کرنے کے لئے ایک با ضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے، این سی سی ایلومنائی ایسوسی سیشن لانچ کریں گے۔یہ ایسوسی ایشن این سی سی کے اہداف میں اضافہ کرے گی اور قوم کی تعمیر میں تعاون دے گی۔اس کے ذریعہ وزیراعظم کا، جو کہ این سی سی کے ایک سابق کیڈٹ ہیں، ایسوسی  ایشن کے سب سے پہلے رکن کی حیثیت سے اندراج کرے گی۔

وزیراعظم این سی سی کیڈٹس کے لئے سیمولیشن ٹریننگ کا ایک قومی پروگرام لانچ کریں گے، جس کا مقصد این سی سی کی تینوں شاخوں کے لئے سیمولیشن کی تربیتی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔اس میں آرمی شاخ کے لئے رائفلر فائرنگ سمولیٹرس، فضائیہ کی شاخ کے لئے مائیکرو لائٹ فلائنگ سمولیٹرس اور بحریہ کی شاخ کے لئے روونگ سمولیٹرس شامل ہیں۔

وزیراعظم نیشنل وار میموریل میں برقی طاقت والے کیاسک قوم کے نام وقف کریں گے۔جس کی مدد سے وہاں آنے والے لوگ شہداء کو صرف ایک بٹن دباکر عقیدت کے پھول چڑھاسکیں گے۔

****************

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO:12957


(Release ID: 1772568) Visitor Counter : 145