وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 قائدین کی سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ وزیراعظم اور فرانس کے صدر کے مابین باہمی میٹنگ

Posted On: 30 OCT 2021 10:55PM by PIB Delhi


نئی دہلی، 30 اکتوبر 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اکتوبر 2021 کو روم، اٹلی میں، جی20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانویل میکرون کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔

دونوں قائدین نے بھارت۔ فرانس وسیع کلیدی شراکت داری کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ستمبر 2021 میں جاری کی گئی یوروپی یونین کی انڈو۔پیسفک حکمت عملی کا بھی خیرمقدم کیا، اور اس سلسلے میں فرانس کے قائدانہ کردار کے لئے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت۔پیسفک خطے میں باہمی تعاون اور خطے میں آزاد، کھلے اور اصولوں پر مبنی آرڈر کے لئے تعاون دینے کے سلسلے میں نئے اور اختراعی حل تلاشنے کے لئے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ سی او پی 26 اور موسمیاتی مالیات کے مسائل  پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیالات کیے۔

وزیر اعظم نے صدر میکرون کو جلد از جلد بھارت کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔


*****

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12372


(Release ID: 1768023) Visitor Counter : 141