وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کی سنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 30 OCT 2021 9:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 30 اکتوبر 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اکتوبر 2021 کو روم میں ، جی ۔20 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ، سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب جناب لی شین لونگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔

مابعد وبائی مرض کی مدت میں دونوں قائدین کے درمیان یہ اولین بہ نفس نفیس ملاقات تھی۔ دونوں قائدین نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے اور آئندہ سی او پی 26 کے لئے عالمی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ انہوں نے تیز رفتار ٹیکہ کاری کوششوں کے ذریعہ کووِڈ۔19 وبائی مرض پر قابو پانے اور اہم ادویہ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے جاری کوششوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اسی پس منظر میں وزیر اعظم مودی نے دوسری لہر کے دوران کووِڈ سے نبرد آزمائی میں بھارت کو تعاون  فراہم کرنے کے لئے سنگاپور کی ستائش کی۔ وزیر اعظم لی نے بھارت میں تیز رفتار ٹیکہ کاری مہم کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل کو جلد از جلد بحال کرنے سمیت عوام سے عوام کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیالات کیے۔


 

*****

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12370



(Release ID: 1768013) Visitor Counter : 122