وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوم ناتھن نے سازو سامان اور غیر مشاورتی خدمات کی بہم رسانی کے لئے نمونہ ٹینڈر دستاویزات (ایم ٹی ڈی) جاری کیں



ایم ٹی ڈی بطور خاص ای۔پروکیورمینٹ، عوامی بہم رسانی کے عمل میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو سہل بنانے اور ڈیجیٹل انڈیا کے نصب العین کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گی

Posted On: 29 OCT 2021 4:27PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ اور محکمہ اخراجات کے سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوم ناتھن نے معزز وزیر اعظم کی جانب سے اس سال اپنے یوم آزادی کے خطاب میں جس بات پر زور دیا گیا تھا، اس پر عمل کرتے ہوئے ساز و سامان اور غیر مشاورتی خدمات کی بہم رسانی کے معاملے میں موجودہ قواعد اور ضوابط پر لگاتار نظرثانی کے جاری و ساری عمل کے ایک حصے کے طور پرنمونہ ٹینڈر دستاویزات (ایم ٹی ڈی) کا اجراء کیا۔

 

ایم ٹی ڈی بطور خاص ای۔پروکیورمینٹ سے متعلق ضروریات کی تکمیل کرے گی جس کے ذریعہ ای۔پروکیورمینٹ کو اختیار کرنے کے لئے درکار عمل آسان ہوگا اور اس کے نتیجے میں حکومت کے ذریعہ آسان اور مؤثر ای۔حکمرانی کے عزم کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایسی پہل قدمیاں عوامی بہم رسانی یا سرکاری خریداری کے عمل کو ڈجیٹائز کرنے اور انہیں معیار بند کرنے کو آسان بنائیں گی اور اس طریقے سے ڈجیٹل انڈیا کا نصب العین حاصل کیا جا سکے گا۔

ٹینڈر سے متعلق دستاویزات صنعت کے ساتھ حکومت کے لئے اہم اور حساس نکات ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں بنیادی سطح پر پالیسی اقدامات کا نفاذ کا اہم وسیلہ کہا جا سکتا ہے۔ ٹینڈر دستاویزات کی یکساں شکل حکومت کو لگاتار اور یکساں شکل میں مؤثر طور پر اپنے پالیسی اقدامات کے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہے۔ سرکاری بہم رسانی پالیسیوں اور پہل قدمیوں کا مطلب اخذ کرنا اور ان کے نفاذ میں یکسانیت سے عملی شفافیت ظاہر ہوتی ہے، جس کے ذریعہ بہم رسانی کے عمل میں عمل آوری کو فروغ ملتا ہے اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، بہترین بہم رسانی طریقہ ہائے کار باہم ساجھا کرنے کے ساتھ ساتھ یکساں ٹینڈر دستاویزات پالیسی پہل قدمیوں کے مثبت اثرات کو بھی جلا بخشتی ہیں اور اس کے نتیجے میں کفایت شعاری کے پیمانے کا تعین ہوتا ہے اور مسابقت کوفرو غ حاصل ہوتا ہے۔ یہ ٹیکس دہندگان کے سرمائے کے اصل مالیے کے حصول کے لئے مزید مؤثر منڈی صورتحال پیدا کرتی ہیں۔بو لی لگانے والوں کو بھی اپنی مصنوعات کی بولی لگانے والوں کے لئے بھی وسیع تر منڈی فراہم ہوتی ہے۔

لہٰذا، اسی لحاظ سے سازو سامان اور غیر مشاورتی خدمات کے لئے نمونہ ٹینڈر دستاویزات (ایم ٹی ڈی) وضع کی گئی ہیں۔ یہ ایم ٹی ڈی ٹینڈر دستاویزات کو معقول اور ان کے ڈھانچے کو سہل بنائیں گی۔ اسکے علاوہ حکومت کی مختلف النوع بہم رسانی پالیسیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں  جن میں بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں سے متعلق پالیسیاں، میک ان انڈیا کو ترجیح اور اسٹارٹ اپس کو حاصل ہونے والا فائدہ وغیرہ جیسے پہلو شامل ہیں۔ ایم ٹی ڈی میں بہترین قومی اور بین الاقوامی طریقہ ہائے کار شامل کیے گئے ہیں۔ ایم ٹی ڈی وزارتوں /محکموں/ مرکزی دائرہ کار کی اکائیوں، دیگر تنظیموں اور انفرادی ماہرین کے ساتھ دو مرحلے کی وسیع تر مشاورت کے بعد وضع کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے تحت محکمہ اخراجات کی جانب سے جاری کی گئی ایم ٹی ڈی رہنما خاکہ ہوں گی۔حکومت کی جانب سے ڈجیٹل انڈیا پر دیے جا رہے زور کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم ٹی ڈی سافٹ سانچے کی شکل میں جاری کی جا رہی ہیں تاکہ استعمال کرنے والے محکمے انہیں آسانی کے ساتھ اپنا سکیں۔ وزارتیں / محکمے اس امر کے مجاز ہوں گے کہ وہ اس دستاویز کو اپنی مقامی/خصوصی ضروریات کے مطابق تطبیق کے عمل سے گزار سکیں۔ ایک علیحدہ تفصیلی رہنما نوٹ، ہر ایک ایم ٹی ڈی کے سلسلے میں استعمال کے لئے رہنما خطوط بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ بہم رسانی سے متعلق افسران کو ہر ایک ایم ٹی ڈی کے استعمال میں مدد حاصل ہو سکے۔ وزارت خزانہ کے تحت محکمہ اخراجات کی جانب سے جاری کی گئی نمونہ ٹینڈر دستاویزات رہنما خاکوں کی شکل میں ہوں گی۔

حکومت کے ادارے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کے سلسلے میں مختلف سامان اور غیر مشاورتی خدمات بہم پہنچاتی ہیں ۔ اچھی حکمرانی کی کیفیت کو بہتر بنانے، شفافیت ، ایمانداری، مسابقت اور عوامی بہم رسانی کے معاملے میں سرمائے کو اہمیت دینے کے لئے حکومت ہند نے ماضی قریب میں عوامی بہم رسانی کے معاملے میں متعدد اہم پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ مارچ 2017 میں ایک جامع نظرثانی کے بعد عام مالی قواعد جاری کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ تین مینووَل یعنی سازو سمان کی بہم رسانی کے لئے 2017 کا مینووَل، مشاورتی اور دیگر خدمات کے حصول کے لئے نیز مختلف کاموں کے سلسلے میں 2019 کا مینووَل جاری کیے گئے تھے۔

ان نمونہ ٹینڈر دستاویزات کا وضع کیا جانا اور ان کا اجراء موجودہ قواعد و ضوابط پر کی جانے والی لگاتار نظرثانی کا ایک حصہ ہے اور ان کی نگرانی 2 اکتوبر 2021 سے 31 اکتوبر 2021 کے دوران ایک خصوصی مہم کے تحت کابینہ سکریٹری کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

 

دستاویز کا لنک

 

https://doe.gov.in/sites/default/files/Model%20Tender%20Document%20for%20Procurement%20of%20Goods_0.pdf

 

https://doe.gov.in/sites/default/files/Model%20Tender%20Document%20for%20Procurement%20of%20Non%20Consultancy%20Services.pdf

 

****

RM/KMN



(Release ID: 1767533) Visitor Counter : 179