وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 23؍اکتوبر کو آتم نربھر بھارت سوایم پورنا گوا پروگرام کے مستفیدین  اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 22 OCT 2021 2:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی23؍اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آتم نربھر بھارت سوایم پورنا گوا پروگرام کےمستفیدین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر ان کا خطاب  بھی ہوگا ۔

سوایم پورنا گوا کی پہل ، جو کہ یکم اکتوبر 2020 کو شروع کی گئی تھی ، وزیر اعظم کی جانب سے ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘کے لیے دی گئی تحریک سے متاثر ہے۔ اس پروگرام کے تحت ، ریاستی حکومت نے  ایک افسر کو 'سوایم پورنا مترا' کے طور پر مقرر کیاہے۔ مترا ایک نامزد پنچایت یا بلدیہ کا دورہ کرتا ہے ، لوگوں سے بات چیت کرتا ہے ، متعدد سرکاری محکموں کے ساتھ ہم آہنگی  پیدا کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مختلف سرکاری اسکیمیں اور فوائد اہل مستحقین کو دستیاب ہوں۔

اس موقع پر گوا کے وزیر اعلی جناب پرومود ساونت موجود ہوں گے۔

*********

 

ش ح۔س ک

U. NO. 13003

 


(Release ID: 1765719) Visitor Counter : 193