وزیراعظم کا دفتر

کواڈ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا افتتاحی خطبہ

Posted On: 25 SEP 2021 4:46AM by PIB Delhi

 

 

 

صدر بائیڈن!

وزیر اعظم موریسن!

وزیر اعظم سوگا!

اولین فزیکل کواڈ سربراہ ملاقات کی تاریخی پہل قدمی کے لئے صدر بائیڈن کا بہت بہت شکریہ۔ ہم چار ممالک پہلی مرتبہ 2004 کی سونامی کے بعد انڈو۔پیسفک خطے کی مدد کے لئے ایک ساتھ آئے تھے۔ آج جب دنیا کووِڈ۔19 وبائی مرض سے نبردآزما ہے تو کواڈ کی شکل میں ہم ایک مرتبہ پھر انسانیت کی فلاح کے لئے مصروف عمل ہیں۔

ہماری کواڈ پہل قدمی انڈو۔پیسفک ممالک کی بڑی مدد کرے گی۔ اپنی مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر کواڈ نے مثبت طرز فکر، مثبت نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپلائی چین ہو، یا عالمی سلامتی، موسمیاتی کاروائی ہو، یا کووِڈ۔19 ردعمل، یا پھر تکنالوجی میں تعاون، ان تمام موضوعات پر مجھے اپنے ساتھیوں سے بات چیت کرکے بہت خوشی ہوگی۔

ہمارا کواڈ ایک طرح سے ’’عالمی فلاح و بہبود کے لئے ایک طاقت‘‘ کے طور پر کام کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ کواڈ میں ہمارا تعاون انڈو۔پیسفک میں، اور دنیا میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا۔


شکریہ!

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9378



(Release ID: 1761397) Visitor Counter : 122