امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے  محکمے کےوزیر جناب امت شاہ نے مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستی قدرتی آفات کے ریلیف فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے مرکزی حصہ کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی


مودی سرکار کا یہ قدم ریاستی حکومتوں کو یہ سہولیات فراہم کرے گا کہ وہ اپنے ایس ڈی آر ایف میں کافی فنڈز رکھ سکیں تاکہ کووڈ-19 کے باعث فوت ہونے والوں کے ورثاء کو نقد رقم دینے کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔

حکومت ہند نے 25 ستمبر2021کو آرڈر جاری کیا تھا۔ ایس ڈی آر ایف کے تحت اشیاء اور معاونت کے اصولوں پر نظر ثانی۔ کووڈ-19 کے باعث فوت ہونے والوں کے رشتہ داروں کو نقد رقم ادائیگی کی فراہمی کی گنجائش ۔

یہ معزز سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں، قدرتی آفات کے انتظامیہ کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو نافذ کرنے کی گنجائش  ہے۔

Posted On: 01 OCT 2021 1:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم اکتوبر2021:حکومت ہند نے 25 ستمبر2021 کو ایک آرڈر جاری کیا تھا جس میں ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت اشیاء اور امداد کے اصولوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ، کووڈ 19 کے باعث فوت ہونے والوں کے رشتہ داروں کو نقد رقم ادائیگی کی فراہمی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے اصولوں میںیہ قابل عمل فراہمی کی گنجائش اس لیے وضع کی گئی ہے تاکہ  11ستمبر2021 کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عملدرآمد کیا جاسکے جو کہ ڈبلیو پیزمیں  (سول نمبر 539/2021 اور 554/2021) مورخہ 30جون 2021 کو سپریم کورٹ  کے صادر کردہ فیصلے کی تعمیل میں ہے۔

 مودی سرکار کا یہ قدم ریاستی حکومتوں کو ان کے ایس ڈی آر ایف میں کافی فنڈز رکھنے میں سہولت فراہم کرے گا۔  مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے  محکمے کےوزیر جناب امیت شاہ نے پیشگی طور پر 23 ریاستوں کو، مرکزی حکومت کی طرف سے 7,274.40 کروڑ روپے کی ریاستی قدرتی آفات کے ریلیف فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے مرکزی حصہ کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔ ۔ 1,599.20 کروڑ روپئے  کی دوسری قسط ،5  ریاستوں کو پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

اب ریاستی حکومتوں کے پاس مالی سال 2021-22 کے دوران اپنے ایس ڈی آر ایف میں23186.40 کروڑ روپئے کی رقم ہوگی جس میں ریاست کا حصہ بھی شامل ہے۔یہ رقم  ایس ڈی آر ایف میں دستیاب اوپنگ بیلنس کی رقم کے علاوہ، کووڈ-19 کے باعث فوت ہونے والوں کے رشتے دار کو نقد رقم کی ادائیگی کے اخراجات کو پورا کرنے اور دیگر مطلع شدہ آفات سے متعلق راحت فراہم کرنے کے لیے ہوگی۔

*****

U.No.9601

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1760178) Visitor Counter : 210