امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے محکمے کے وزیر جناب امت شاہ ہفتے کے روز دلّی کے تاریخی لال قلعے سے جاری’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے تحت قومی سلامتی گارڈ (این ایس جی) کی کل ہند کار ریلی’سدرشن بھارت پریکرما‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
جناب امت شاہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز(سی اے پی ایف) کی سائیکل ریلیوں کا بھی خیر مقدم کریں گے جو ملک کے مختلف حصوں سے شروع ہوکر دانڈی، شمال مشرق اور لیہہ سے کنیاکماری تک پہنچیں گی اور ہفتے کے روز نئی دلّی میں اختتام پذیر ہوں گی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت ، حکومت ہند ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریبات منا رہی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے مابین حوصلہ افزائی کرنا اور غیر معروف شہدا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے
اس تقریب میں ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل کرنے والے جناب نیرج چوپڑا، جناب روی کمار دھیا اور جناب بجرنگ پونیا مہمان اعزازی کے طورپر شرکت کریں گے
7500 کلو میٹر طویل سفر کے دوران این ایس جی کی کار ریلی اُن اہم اور تاریخی مقامات سے گزرے گی جو آزادی کی تحریک اور مجاہدین آزادی سے منسلک ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 18 شہر شامل ہیں، یہ 30 اکتوبر کو نئی دلّی میں پولیس میموریل میں اختتام پذیر ہوگی
15 اگست کو شروع ہونے والی سی اے پی ایف کی سائیکل ریلیوں میں افسران اور جوانوں سمیت تقریباً 900 سائیکل سوار 21 ریاستوں سے گذرتے ہو
Posted On:
01 OCT 2021 3:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اکتوبر2021:مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے محکمے کے وزیر جناب امت شاہ ہفتے کے روزدلّی کے تاریخی لال قلعے سے ہندوستان کی آزادی کے 75سالہ جاری تقریبات ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کے تحت قومی سلامتی گارڈ (این ایس جی) کی کل ہند کار ریلی’سدرشن بھارت پریکرما‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ امت شاہ ملک کے مختلف حصوں سے شروع ہونے والی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز( سی اے پی ایف) کی سائیکل ریلیوں کو بھی جھنڈا دکھا کر روانہ کریں گے جو ملک کے مختلف حصوں سے شروع ہوکر ہفتے کو نئی دلّی میں اختتام پذیر ہو رہی ہیں، جن میں دانڈی، شمال مشرق اور لیہ سے کنیاکماری شامل ہیں۔ اس موقع پر ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل کرنے والے جناب نیرج چوپڑا، جناب روی کمار دھیا اور جناب بجرنگ پونیا مہمان اعزازی کے طورپر شرکت کریں گے۔ حکومت ہند اور پولیس فورسز کے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کے تحت ، حکومت ہند ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریبات منا رہی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کے مابین حوصلہ افزائی کرنا اور غیر معروف شہدا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔7500کلو میٹر طویل سفر کے دوران این ایس جی کی کار ریلی اُن اہم اور تاریخی مقامات سے گزرے گی جو آزادی کی تحریک اور مجاہدین آزادی سے منسلک ہیں جن میں 12 ریاستوں میں 18 شہر شامل ہیں، اور یہ کاکوری میموریل (لکھنؤ)، بھارت ماتا مندر (وارانسی)، نیتاجی بھون براکپور(کولکاتہ)، سوراج آشرم (بھوبھنیشور)، تلک گھاٹ (چنئی)، فریڈم پارک (بنگلور)، منی بھون / اگست کرانتی میدان (ممبئی) اور سابرمتی آشرم (احمدآباد) جیسے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کریں گی۔یہ 30 اکتوبر کو نئی دلّی میں پولیس میموریل میں اختتام پذیر ہوگی۔
سینٹرل آرمڈ سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے سلسلے میں سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔15 اگست کو شروع ہونے والی سی اے پی ایف کی سائیکل ریلیوں میں افسران اور جوانوں سمیت تقریباً 900 سائیکل سوار 21 ریاستوں سے گذرتے ہوئے 41000 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے دلّی پہنچے۔ ہند- تبت سرحدی پولیس نے ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جبکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے چار ریلیاں منعقد کی۔ اس کے علاوہ ساشترا سیمابل نے دس ریلیاں، آسام رائفلس نے ایک ریلی، سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے نو ریلیوں جبکہ بوروڈ سکیورٹی فورس نے پندرہ ریلیوں کا انعقاد کیا۔
مرکزی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ان ریلیوں کا مقصدملک کی آزادی کی 75ویں سال کی تقریبات کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر منانا ہے۔ اس کا مقصد آزادی کی جدوجہد سے وابستہ تاریخی مقامات کا دورہ کرکے باہمی بھائی چارے کے پیغام کو پھیلانا، نوجوانوں سے ملاقات کرکے اور ان میں جذبہ حب الوطنی کی ترغیب دے کر ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا، آزادی کی تحریک کے تمام محب وطن اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور شہریوں اور نوجوانوں کے مابین قومی یکجہتی، جذبہ حب الوطنی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔
*****
U.No.9600
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1760136)
Visitor Counter : 236