وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 30 ستمبر کو سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم راجستھان میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا بھی  سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 29 SEP 2021 12:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 ستمبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کریں گے اور راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد  بھی رکھیں گے۔

یہ میڈیکل کالجز مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت "ضلع/ ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام"کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے ترجیح، ناکافی طور پر سہولت کے حامل، پسماندہ اور آرزومند اضلاع کو دی جاتی ہے۔ اسکیم کے تین مراحل کے تحت ، ملک بھر میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے۔

سی آئی پی ای ٹی کے بارے میں

حکومت راجستھان کے ساتھ مل کر ، حکومت ہند نے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور میں قائم کیا ہے۔ یہ اپنے طور پربرقرار رہنے اور اپنے اخراجات کو پورا کرنے  کی صلاحیت کا حامل ہےاور پیٹرو کیمیکل اور اس سے وابستہ صنعتوں کی ضروریات کے لیے پوری طرح وقف ہے۔ یہ نوجوانوں کو ہنر منداور تکنیکی طور پر پیشہ ور بننے کے لیے تعلیم و تربیت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود ہوں گے۔

*****

 

ش ح – س ک

U9507. NO:

 



(Release ID: 1759205) Visitor Counter : 219