وزارات ثقافت

ٹوکیواولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون تلوار باز بھوانی دیوی کی تلوار وزیراعظم نریندر مودی کو ملے تحفوں اور میمنٹوز کی ای-نیلامی میں شامل

نیلامی سے ملنے والی رقم نمامی گنگے کوش کیلئے دی جائے گی

Posted On: 28 SEP 2021 2:17PM by PIB Delhi

بھوانی دیوی کے لئے یہ ایک یادگاری دِن تھا، جب وہ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون تلوار باز بنیں۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنا پہلا میچ جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ اپنے آپ میں ان کے لئے یہ ایک زبردست حصولیابی تھی، کیونکہ کسی بھی بھارتی تلوارباز اُس سطح تک  نہیں پہنچ پایا تھا۔ حالانکہ وہ اگلے ہی میچ میں تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں، لیکن یہ ہندوستان کی امیدوں اور امنگوں کو اوپر اٹھانے کے لئے کافی تھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BVS2.jpg

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی بھوانی دیوی کا پہلا نام چڈل وادا آنند سندر رمن بھوانی دیوی ہے۔انہوں نے 2003 میں اپنے کھیل کریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن انہیں تلوار بازی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ تاہم تلوار بازی کیلئے  بھوانی دیوی کے انتخاب کے پیچھے ایک بہت ہی دلچسپ کہانی ہے، جب انہوں نے اسکول میں ہونے والے کھیل کود مقابلوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، تو انہیں اس بات کا علم ہوا کہ ہر کلاس سے صرف 6 بچے ہی کھیلوں کیلئے منتخب کئے جائیں گے۔ اِسی دوران بھوانی دیوی سامنے آئیں تبھی بچوں کو تمام کھیلوں میں منتخب کر لیا گیا۔ قسمت کا کھیل دیکھئے کہ کسی بھی بچے نے تلواربازی کیلئے اپنا نام درج نہیں کرایا، تبھی بھوانی دیوی نے اس نئے کھیل میں خود کا نام درج کرایا اور تربیت حاصل کرنا شروع کر دی اور باقی تاریخ نے سب کچھ ثابت کر دیا۔

بھوانی دیوی تلواربازی میں 8 بار قومی چمپئن بنیں۔ بھوانی ،  جنہوں نے اولمپکس میں اپنا میچ جیت کر تاریخ رقم کی تھی، اُن ایتھلیٹ میں شامل تھیں، جن کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر بھوانی نے وزیراعظم کو وہی تلوار تحفے میں پیش کیں۔ وہی تاریخی تلوار جو اس وقت ملک کے لئے فخر کی بات ہے، آپ کی بھی ہو سکتی ہے اور آپ اس سے محظوظ ہو سکتے ہیں ۔ یہ تلوار تحفوں اور میمنٹوز کی ای-نیلامی میں شامل کی گئی ہے، جسے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حاصل کی گئی ہے۔ اگر آپ اس تلوار کو اپنانا چاہتے ہیں، تو 17 ستمبر  سے 7 اکتوبر 2021 تک  pmmementos.gov.in/ میں ای –نیلامی میں شریک ہو سکتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حاصل کئے گئے تحفوں کی نیلامی کی گئی ہے۔ پچھلی بار اس طرح کی ایک نیلامی 2019 میں کی گئی تھی، اس نیلامی میں حکومت نے 15.13 کروڑ روپے کمائے تھے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پوری رقم نمامی گنگے کوش میں جمع کرا دی گئی تھی تاکہ گنگا کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔ اس مرتبہ بھی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے کوش  میں جائے گی۔

*****

ش ح – ح ا۔ ک ا

U. NO: 9495



(Release ID: 1759184) Visitor Counter : 45