وزارت دفاع

حکومت نے فیملی پنشن کے لئے معذور لواحقین کی آمدنی حد میں اضافہ کیا ہے

Posted On: 28 SEP 2021 3:01PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 ستمبر /  

اہم جھلکیاں :

  • فیملی پنشن کے لئے ذہنی یا جسمانی معذوری سے متاثرہ بچوں / بھائی بہنوں کی آمدنی کی حد میں اضافہ  ۔
  • فیملی پنشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے ماہانہ آمدنی 9000 روپئے کی موجودہ اہلیت  میں اضافہ کیا گیا ۔

 

حکومتِ ہند کی وزارتِ دفاع نے ذہنی یا جسمانی معذوری سے متاثرہ بچوں / بھائی بہنوں کے لئے  فیملی پنشن کی منظوری کی خاطر آمدنی کے پیمانے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی مناسبت سے ، اِس طرح کا بچہ / بھائی بہن   پوری عمر کے لئے فیملی پنشن کا حقدار ہو گا ، جس کی آمدنی فیملی پنشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے فیملی پنشن کے 20 فی صد سے کم ہو گی ۔

ایسے معاملات میں  مالی فوائد  8 فروری ، 2021 ء سے نافذ ہوں گے  ۔ سر دست معذور بچہ / بھائی بہن ، اُس صورت میں فیملی پنشن کا حقدار ہے کہ اگر معذور بچے / بھائی بہن کی آمدنی  فیملی پنشن کے علاوہ دیگر ذرائع سے 9000 روپئے سے زیادہ نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  9474



(Release ID: 1759062) Visitor Counter : 226