وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سمندری طوفان گلاب کے بارے میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے گفت و شنیدکی

Posted On: 26 SEP 2021 3:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 ستمبر 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی سے بات چیت کی اور سمندری طوفان ’گلاب‘ کے مدنظر رونما ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مرکز کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب @وائی ایس جگن سے گفت  و شنید کی اور سمندری طوفان ’گلاب‘ کے مدنظر رونما ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرکز کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میں سبھی کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعاگو ہوں۔‘‘

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9406



(Release ID: 1758339) Visitor Counter : 149