مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام محکمے نے ٹیلی کام اصلاحات کی شروعات کی ہے
کے وائی سی کے عمل کو آسان بنایا ہے
Posted On:
21 SEP 2021 8:03PM by PIB Delhi
جیسا کہ مواصلات کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے حال ہی میں بتایا کہ ٹیلی کام اصلاحات کا مقصد پسماندہ طبقات کے لئے عالمی درجے کا انٹر نیٹ اور ٹیلی کنیکٹو یٹی فراہم کرنا ہے۔ ان مقاصد کےحصول کی خاطر ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹیلی مواصلات کا محکمہ ، وزارت مواصلات ، حکومت ہند نے آج کے وائی سی کے عمل کو آسان بنانے اور 15 ستمبر 2021 کو کابینہ کی طرف سے ٹیلی کام اصلاحات کی شروعات کے لئے کئے گئےاعلان کےمطابق آج احکامات کی ایک سیریز جاری کی ہے ۔
فی الحال ایک صارف کو کے وائی سی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جنہیں نئے موبائل کنیکشن کے حصول یا پریپیڈسے پوسٹ پیڈ یا اس کے بر عکس موبائل کنیکشن کے تبادلے کے لئے شناختی اور پتے کے ثبوت کے طور پر اصل دستاویزات کے ساتھ پوائنٹ آف سیل جانا ہوتا ہے ۔
حالیہ ماضی میں آن لائن سروس کی فراہمی ایک قابل قبول معمول بن گیا ہے اور زیادہ تر صارف کو او ٹی پی تصدیق کے ساتھ انٹر نیٹ کے ذریعہ خدمات فراہم کی جا رہی ہے ۔ صارف کی سہولیات اور ایزآف ڈوئنگ بزنس کے لئے کووڈ – 19 کے دور میں بلا رابطہ خدمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
یو آئی ڈی اے آئی کی طرف سے الیکٹرانک طریقے سے حاصل کی جا رہی ڈیموگرافک تفصیلات اور آدھار کے استعمال کی صورت میں صارف کی رضامندی لازمی کر دی گئی ہے۔
اسی مناسبت سے ڈی او ٹی کی جانب سے بلارابطہ ، صارف پر مرکوز اور محفوظ کے وائی سی کے عمل کے نفاذ کے لئے فوری عمل آوری کی خاطر مندرجہ ذیل احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
- آدھار پر مبنی ای - کے وائی سی
آدھار پر مبنی ای – کے وائی سی عمل کو نئے موبائل کنیکشن جاری کرنے کے لئے دوبارا متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹیلی کام سروس فرام کرنے والی کمپنیاں یو آئی ڈی اے آئی کی طرف سے تصدیق شدہ فی صارف سے ایک روپے چارج کریں گی ۔ یہ ایک مکمل غیر کاغذی اور ڈجیٹل پروسیز ہے جس میں یو آ ئی ڈی اے آئی سے ٹیلی کام سروس پروائیڈرس ( ٹی ایس پیز) کی جانب سے صارف کی تصویر کے ساتھ ساتھ ڈیموگرافک تفصیلات آن لائن موصول کی جاتی ہے ۔
- سیلف – کے وائی سی
اس عمل میں گاہک کو موبائل کا کنیکشن جاری کرنے کے وقت آن لائن پروسیز پر مبنی ایپ /پورٹل کی مدد لینی پڑتی ہے ۔ جس میں ایک صارف گھر یا دفتر میں بیٹھ کر موبائل کنیکشن کے لئے درخواست دے سکتا ہے اور وہ یو آئی ڈی اے آئی یا ڈجی لاکر کے ذریعہ الیکٹرانک طور پر تصدیق شدہ دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر پر سم حاصل کر سکتا ہے ۔
- پرپیڈ سے پوسٹ پیڈ اور اس کے بر عکس او ٹی پی پر مبنی موبائل کنیکشن کا تبادلہ
او ٹی پی پر مبنی تبادلے کے عمل کا نفاذ ایک صارف کو گھر / دفتر میں بیٹھ کر او ٹی پی پر مبنی تصدیق کے ذریعہ پرپیڈ سے پوسٹ پیڈ اور اس کے بر عکس موبائل کنیکشن کے تبادلے کے لئے اہل بناتا ہے ۔
تفصیلی احکامات ڈی او ٹی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے ۔
( لنک : https://dot.gov.in/relatedlinks/telecom-reforms-2021 )
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(
U. No.9257
(Release ID: 1756957)
Visitor Counter : 253
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam