نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ 'بھارت میں شہری منصوبہ بندی کی صلاحیت میں اصلاحات' سے متعلق رپورٹ کا اجرا کرے گا

Posted On: 15 SEP 2021 1:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15 ستمبر 2021:

نیتی آیوگ کل 16 ستمبر کو 'بھارت میں شہری منصوبہ بندی کی صلاحیت میں اصلاحات' سے متعلق ایک رپورٹ جاری کرے گا۔

یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے نائب سربراہ ڈاکٹر راجیو کمار اور مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان جاری کریں گے۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور متعلقہ وزارتوں کے خصوصی سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ نیز متعلقہ وزراتوں کے سیکرٹریز بھی موجود ہوں گے۔

نیتی آیوگ نے اکتوبر 2020 میں 'بھارت میں شہری منصوبہ بندی کی تعلیم میں اصلاحات ' کے موضوع پر ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اس رپورٹ کی پیش کش کے ساتھ اپنی ذمہ داری کی تکمیل کی ہے۔

رپورٹ میں شہری منصوبہ بندی کی مختلف جہتوں مثلاً صحت مند شہروں کی منصوبہ بندی کے لیے بعض تبدیلیاں اور اختراعی کام، شہری اراضی کا بہتر سے بہتر استعمال، انسانی وسائل کی صلاحیتوں میں اضافہ، شہری حکم رانی کو مستحکم کرنے، مقامی قیادت کی تشکیل، نجی شعبے کے کردار کو وسعت دینےاور شہری منصوبہ بندی کے تعلیمی نظام کو آگے بڑھانے وغیرہ کے بارے میں سفارشات پیش کی گئی ہیں ۔

***

U. No. 9032

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1755321)