وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے انجینئروں کے دن پر انجینئروں کو مبارک باد دی


جناب ایم وِشویش وریا کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 15 SEP 2021 10:44AM by PIB Delhi

نئی دہلی،15  ؍ستمبر : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے انجینئروں کے دن پر محنت سے کام کرنےو الے انجینئروں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے  جناب ایم وِشویش وریا  کو  اُن کے یوم پیدائش پر  خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کاموں کو یاد کیا۔

وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ  :

‘‘محنت سے کام کرنے والے  تمام انجینئروں کو   #EngineersDay  کی مبارک باد۔ ہمارے سیارہ کو بہتر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایڈوانس بنانے میں اُن کے اہم رول کے لئے، اُن کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ ناکافی ہیں۔ میں جناب ایم وشویش وریا کو ، اُن کے یوم پیدائش پر  خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور  ان کے کارناموں کو  یاد کرتا ہوں’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-9004



(Release ID: 1754972) Visitor Counter : 162