نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو پارالمپکس میں تمغے جیتنے والوں کی عزت افزائی کی
پارا لمپکس کھیلوں کے نئے دور کا آغا ز ہو گیا ہے، حکومت کی مدد سے 2024 اور 2028 میں ایک اعلیٰ ترین تین درجے حاصل کرنے کا نشانہ ہوگا : جناب انوراگ ٹھاکر
پارا ایتھلیٹس کی غیر معمولی کا کرکردگی نے ملک میں کھیلوں کے تئیں سوچ کو بدل دیا ہے: کھیلوں کے وزیر
Posted On:
08 SEP 2021 5:50PM by PIB Delhi
اہم باتیں :
- مرکزی وزیر قانون جناب کرن رجیجو اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
- ہندستانی پارا ایتھلیٹس نے ٹوکیو میں پارا لمپیکس کھیلوں میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے 19تمغے جیتے جن میں پانچ سونے کے اور آٹھ چاندی کے تمغے شامل ہیں۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہندستان کے اُن پاراایتھیلٹکس کی عزر افزائی کی جنہوں نے ٹوکیو میں پارالمپکس کھیلوں میں 19 تمغے حاصل کئے جن میں پانچ سونے کے اور آٹھ چاندی کے تمغے شامل ہیں۔ مرکزی وزیر قانون جناب کرن رجیجو اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کھیلوں کے محکمے میں سکریٹری جناب روی متل، نوجوانوں کے امور کے محکمے میں سیکریٹری محترمہ اوشا شرما اور وزارت کے دیگر افسران بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔
اپنی تقریر میں جناب انوراگ ٹھاکر نے تمام پارا ایتھلیٹس کو انکی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2016 کے پارا لمپکس میں ہندستانی دستہ 19 کھلاڈیوں پر مشتمل تھا جبکہ اس سال ہندستانی دستے نے 19تمغے جیتے ہیں۔ آپ لوگوں نے دکھا دیا ہے کہ انسانی جزبہ سب سے طاقتور چیز ہے۔ ہمارے تمغوں کی تعداد میں تقریبًا پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے پہلی مرتبہ ٹیبل ٹینس میں تمغے جیتے ہیں، تیر اندازی میں کئی تمغے جیتے اور پہلی مرتبہ ڈونگی اور پاور لفٹنگ میں حصہ لیا ہے۔ ہندستانی پاراایتھیلٹس نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے حکومت کی پارا ایتھلٹس کی مدد اور تعاون میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں۔ حکومت پارا ایتھلٹس کو سہولیات اور رقومات کے ذریعے حوصلہ افزائی کرتی ہے گی تاکہ یہ لوگ بین الاقوامی مقابلوں میں بہترین کا رکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ ہم اپنے پارا المپکس کھلاڈیوں کے لیے اور زیادہ علاقائی اور قومی ٹور نامنٹوں کو بڑھاوا دینگے تاکہ یہ ہمیشہ مقابلے کے لیے تیار رہیں اور اپنی صلاحیتوں کو چمکا تے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ان کے لیے سہولیات اور رقومات کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی تاکہ یہ لوگ 2024 اور 2028 کے اولمپکس میں اور زیادہ تمغے جیت سکیں۔ تمام پارا الیتھلیٹ ٹارگٹ اولمپکس پوڈیم اسکیم (TOPS)کا حصہ ہیں اور اس اسکیم کے زریعے ایتھلیٹوں کو زبردست مدد اور تعاون دیا جائے گا یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کےشمولیت کے ویژن کے تئیں ہمارے عہد کا حصہ ہے۔
جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ایتھلیٹوں کی غیر معمولی کار کردگی سے ملک میں پارا اسپورٹس کے تئیں سوچ بدلی ہے۔ حکومت نے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی خود کھلاڈیوں سے بات کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور گزشتہ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے تقریبًا دو گھنٹے تک پارا ایتھلیٹس اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ گفتگو کی تھی اس کا معاشرے کے ہر طبقے پر اثر پڑا ہے خواہ وہ افراد ہوں، کورپوریٹ ہوں، کھیلوں کی تنظیمیں ہوں یا دیگر تنظیمیں۔
مرکزی وزیر قانون جناب کرن رجیجو نے تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڈیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ لوگوں نے ہندستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو میں ہندستان کی نمائندگی کرنے والے تمام پارا ایتھلیٹس ہمارے ہیرو ہیں۔ ‘‘آپ ہر کسی کے لیے تحریک ہیںڈ جناب رجیجو نے کہا کہ ہر کھلاڈی کی کہانی سے ولولہ اور ترغیب حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کلچر بالآخر ہندستان پہنچ گیا ہے اور وزیر اعظم نے اس انقلابی تبدیلی میں قائدانہ رول ادا کیا ہے۔
نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت نے اس بات کی تعریف کی کہ زیادہ تر ایتھلٹس نے یہی بتایا کہ گزشتہ پیرا المپکس سائکل میں انہیں حکومت کی مدد اور حمایت کی وجہ سے حوصلہ ملا۔
ہندستان کی پارا لمپک کمیٹی کی صدر محترمہ دیپا ملک نے دویانگ کھلاڈیوں کو معاشرے میں ساتھ لے کر چلنے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں اور حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ TOPSکے تحت پارا ایتھلسٹوں کو جو مدد دی جا رہی ہے اس نے تاریخ رقم کر دی ہے اور آج ہر کوئی پارا ایتھلیٹس کا کامیابی کی بات کر رہا ہے۔ محترمہ دیپا ملک نے خواتین ایتھلیٹس کی نمائندگی میں نمایاں اضافے اور ٹوکیو اولمپکس میں ان کی کامیابی کا ذکر کیا۔
ٹوکیو 2020 میں ہندستان نے 19 تمغے جیتے اور 162 شریک ملکوں میں تمغوں کی تعداد کے اعتبار سے 24 ویں مقام پر رہا اورتمغوں کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر ہندستان نے 20 واں مقام حاصل کیا۔ 2016 تک ہندستان نے صرف بارہ تمغے جیتے تھے جبکہ پارا المپکس گیمس کا آغاز 1968 میں ہوا تھا۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8789
(Release ID: 1753315)
Visitor Counter : 220
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam