صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کیرالہ کے ضلع کوذی کوڈ میں نیفا وائرس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے


 مرکز نےایک ٹیم  روانہ کی ہے جو صحت عامہ سے متعلق اقدامات کیلئے ریاست کی مدد کرے گی

Posted On: 05 SEP 2021 8:00AM by PIB Delhi

کیرالہ کے ضلع کوذی کوڈ میں نیفا وائرس کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

نیفا کا یہ مشتبہ معاملہ، کیرالہ کے ضلع کوذی کوڈ میں ایک 12 سالہ لڑکا ، جس میں  انسیفلائٹس اور میوکارڈیٹس کی علامات تھیں،  3 ستمبر 2021 کو درج کیا گیا تھا۔

یہ وائرس پھلوں کی چمگادڑوں کے تھوک سے پھیلتا ہے۔ لڑکا اسپتال میں داخل تھا اور آج صبح اس کا انتقال ہوگیا۔

مرکزی حکومت نے این سی ڈی سی  کی ایک ٹیم کوریاست کےے لئے روانہ کیاہے، جو آج پہنچ جائے گی۔ یہ ریاست کو تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

مرکز نے فوری طور پر صحت عامہ سے متعلق مندرجہ ذیل اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے:

  1. کنبے، قرب و جوار کےکنبوں، گاؤں اوراسی طرح کے جغرافیائی علاقے (خاص طور پر ملاپورم) میں  زیر علاج مریضوں کی تلاش کرنا۔
  2. پچھلے 12 دنوں سے  زیر علاج مریضوں سے رابطہ (کسی بھی طرح کا رابطے)  کی  فہرست  کی تیاری
  3. فہرست میں شامل افراد کوسختی سے کورنٹائن کرنا اور مشتبہ افراد کو   علیحدہ کرنا۔
  4. لیب ٹیسٹنگ کے لئے نمونوں کو جمع کرنا اور ان کی جانچ کرنا۔

واضح ہو کہ 2018 میں بھی، کیرالہ کے کوذی کوڈ اور ملا پورم اضلاع میں نیفا  پھیل گیا تھا۔

 

 

*****

 

ش ح۔ ن ر (05.09.2021)

U NO:8705



(Release ID: 1752265) Visitor Counter : 299