صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ مانڈویہ نے ملک میں کووڈ19 کے لئے ضروری ادویات کی فراہمی اور ان کے بفر اسٹاک کا جائزہ لیا
آٹھ دواؤں کے بفر اسٹاک کا جائزہ لیا گیا ،ملک میں مناسب اسٹاک اور خام مال مہیا ہے
Posted On:
01 SEP 2021 6:21PM by PIB Delhi
کیمیکل و فرٹیلائزر اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ نے ملک میں کووڈ19 سے متعلق ضروری ادویات کی فراہمی اور دستیابی کا آج جائزہ لیا۔
جائزے کے دوران یہ پایا گیا کہ سبھی ضروری دواؤں کا مناسب اسٹاک ہے۔ ان دواؤں کےلئے خام مال بھی مناسب مقدار میں موجود ہے۔
ان آٹھ دواؤں کےلئے استراتجک بفر اسٹاک بنایا گیا ہے اور یہ ملک میں مناسب مقدار میں مہیا ہیں۔ یہاں پر آٹھ دواؤں کی فہرست اس طرح سے ہے:
1. ٹوسیلیزومیب
2. میتھائل پریڈینی سولون
3.اینوکسوپرین
4. ڈیکسامیتھاسون
5.ریم ڈیسیور
6. ایمپھوٹیریسین بی ڈیوکسی کولیٹ
7. پوساکونازول
8. انٹراوینس امیونوگلوبیلین (آئی وی آئی جی)
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اعلی حکام اس جائزہ میٹنگ میں موجود تھے۔
ش ح ۔ا م۔
U:8547
(Release ID: 1751210)
Visitor Counter : 190