وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا
شریل بھکتی ویدانت سواجی پربھو پاد جی بھارت کے بھی بہت بڑے معتقد تھے: وزیر اعظم
ہمارا یہ عزم ہے کہ دنیا کو یوگ اور آیوروید کے ہمارے علم سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے: وزیر اعظم
بھکتی دور کے سماجی انقلاب کے بغیر بھارت کی حالت اور شکل کا تصور کرنا مشکل ہے: وزیر اعظم
شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی نے بھکتی ویدانت کو دنیا کے شعور سے جوڑا
Posted On:
01 SEP 2021 5:36PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریل بھکتی ویدانت سواجی پربھو پاد جی کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی دیگر لوگوں کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک دن پہلے جنماشٹمی اور شریل پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے حسن اتفاق کا ذکر کیا۔ ’یہ ایسا ہے جیسے سادھنا کی خوشی اور اطمینان ایک ساتھ میسر ہو جائے۔‘ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے دوران منعقد ہو رہا ہے۔ ’اسی جذبہ کو آج پوری دنیا میں شریل پربھو پاد جی کے لاکھوں کروڑوں پیروکار اور کرشن کے لاکھوں کروڑوں معتقد محسوس کر رہے ہیں۔‘
وزیر اعظم نے پربھو پاد سوامی کی بھگوان کرشن میں گہری عقیدت کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ بھارت کے بھی اتنے ہی بڑے معتقد تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی لڑائی لڑی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے عدم تعاون کی تحریک کی حمایت میں انہوں نے اسکاٹش کالج سے اپنا ڈپلومہ لینے سے منع کر دیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگ کے بارے میں ہمارا علم اور بھارت کی مستحکم طرز زندگی پوری دنیا میں پھیلے، آیوروید جیسا سائنس پوری دنیا میں پھیلے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہمارا یہ عزم ہے کہ پوری دنیا کو اس سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جب بھی کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں، اور وہاں پر لوگ ’ہرے کرشن‘ کہتے ہوئے ہم سے ملتے ہیں، تو ہمیں اپنائیت محسوس ہوتی ہے اور فخر کا احساس ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب میک ان انڈیا مصنوعات کو وہی اپنائیت حاصل ہوگی تو ایسا ہی احساس ہوگا۔ اس سلسلے میں ہم لوگ اسکان سے کافی کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں، بھکتی نے ہندوستان کی روح کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج دانشوروں کا خیال ہے کہ اگر بھکتی دور میں سماجی انقلاب نہیں ہوا ہوتا، تو بھارت کی حالت اور شکل کا تصور کرنا مشکل ہوتا۔ بھکتی نے عقیدہ، سماجی درجہ بندی اور آسانیوں کی تفریق کو مٹاکر مخلوق کو بھگوان سے جوڑا۔ اس مشکل دور میں بھی، چیتنیہ مہا پربھو جیسے سادھو سنت نے معاشرہ کو عقیدت کی روح سے جوڑا اور ’عقیدہ سے اعتماد‘ کا منتر دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک دور میں اگر سوامی وویکانند جیسے سادھو آئے جنہوں نے ویدانت کو مغربی ممالک تک پہنچایا، تو وہیں دنیا کو جب بھکتی یوگ دینے کی ذمہ داری آئی تو شریل پربھو پاد جی اور اسکان نے اس عظیم کام کا بیڑہ اٹھایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے بھکتی ویدانت کو دنیا کے شعور سے جوڑا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف ممالک میں سینکڑوں اسکان مندر ہیں اور کئی گروکل ہندوستانی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اسکان نے دنیا کو بتایا کہ بھارت کے لیے عقیدہ کا مطلب ہے- خوشی، جوش و خروش اور انسانیت پر اعتماد۔ جناب مودی نے کچھ کے زلزلہ، اتراکھنڈ کے سانحہ، اوڈیشہ اور بنگال کے سمندری طوفان کے دوران اسکان کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو نمایاں کیا۔ وزیر اعظم نے وبائی مرض کے دوران اسکان کے ذریعے جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8540
(Release ID: 1751169)
Visitor Counter : 254
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam