وزارت آیوش
’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے جزو کے طور پر سات مرکزی وزراء آئندہ روز یوگا۔بریک موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کریں گے
Posted On:
31 AUG 2021 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 31 اگست 2021:
حکومت کے ذریعہ آزادی کے 75ویں برس کے موقع پر حکومت ہند کے ذریعہ شروع کیے گئے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ تقریبات کے حصہ کے طور پر، آیوش کے وزیر اور بندرگاہ، جہاز رانی اور شاہراہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال چھ مرکزی وزراء کے ساتھ آئندہ روز (یکم ستمبر 2021) کو وگیان بھون میں ایک شاندار پروگرام میں وائی – بریک موبائل ایپلی کیشن لانچ کریں گے۔ آیوش کی وزارت نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک ہفتہ بھر چلنے والے پروگرام میں متعدد تقریبات اور مہمات چلانے کا منصوبہ وضع کیا ہے۔
لانچنگ پروگرام میں دیگر معزز حضرات میں صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر جناب من سکھ لکشمن بھائی، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگ ٹھاکر، سائنس اور تکنالوجی، ارضیاتی سائنس، ڈی او پی ٹی اور وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جتیندر سنگھ، سیاحت و ثقافت کی مرکزی وزیر محترمہ میناکشی لیکھی، آیوش اور خواتین و اطفال کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپارا مہیندربھائی کالو بھائی شامل ہوں گے۔
5 منٹ کے ’یوگا بریک پروٹوکول‘ میں کام کاج کی جگہ پر لوگوں کی مؤثریت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے تناؤ کو کم کرنے، تروتازہ کرنے اور کام پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے بہت کارآمد یوگ مشق شامل ہیں۔ ’’یوگا بریک‘‘ (وائی ۔ بریک) کا تصور دنیا بھر کے کام کاجی پیشہ واران کے لئے مفید مطلب ہے۔
پروٹوکول میں کچھ آسان یوگ مشق شامل ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:
تاڑاسن ۔ اُردھوا۔ ہستوتناسن۔ تاڑاسن
اسکندھ چکر ۔ اُتّان منڈوکاسن۔ کٹی چکراسن
اردھ چکراسن، پرساریتا پدوتّاسن۔ گہری سانس
ناڑی شودھن پرانایام
بھرامری پرانایام ۔ دھیان
اس ماڈیول کو مختلف حصہ داران کے ساتھ مل کر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چھ اہم میٹرو شہروں میں جنوری 2020 میں لانچ کیا گیا تھا۔ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ذریعہ چھ سرکردہ یوگ اداروں کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 15 دن کی مشق کی گئی تھی، جس سے نجی اور سرکاری اداروں کے مجموعی طور پر 717 شرکاء نے حصہ لیا اور مشق خاصی کامیاب ثابت ہوئی تھی۔
آئندہ روز لانچنگ تقریب کے دوران ، ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور وی باسوردّی کے ذریعہ پانچ منٹ کے یوگ پروٹوکول /لائیو پرزنٹیشن پیش کیا جائے گا اور ایپلی کیشن پر تکنیکی پرزنٹیشن او ایس ڈی (آیوش گرڈ)، ایم او اے ڈاکٹر لینا چھترے کے ذریعہ دیا جائے گا۔ ایپ کے لانچنگ پروگرام میں معروف یوگا ماہرین، اسکالر، پالیسی ساز، یوگ کے شائقین اور ایلائڈ سائنسز کے ماہرین سمیت تقریباً 600 شرکاء حصہ لینے جا رہے ہیں۔
****************
ش ح۔ ا ب ن۔م ف
U. NO. 8513
(Release ID: 1751015)
Visitor Counter : 160